Mehdi abbas
12/06/2026
کاشف نام ہے اس بھائی کا۔۔۔ 💔
مری کے المناک سانحے میں شہید ہونے والے 10 افراد میں اس کے اپنے 7 پیارے شامل ہیں؛ پانچ معصوم بچے، والدہ اور اہلیہ۔
ملتان کا ہر فرد، بلکہ ہر دردِ دل رکھنے والا انسان اس سانحے پر رنجیدہ ہے، لیکن کاشف بھائی کے دل پر جو قیامت گزری ہے، اس کا اندازہ صرف وہی لگا سکتے ہیں جو اس دکھ کو محسوس کر سکیں۔ اس درد کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔
ملتان کے حسن پروانہ قبرستان میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی قبریں ایک ساتھ تیار کر لی گئی ہیں۔ نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے پل سوتری وٹ، علم چوک پر ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور کاشف بھائی سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |