AFAQ SWAT ZONE
22/05/2026
باجوڑ کا یہ بچہ صبح سکول گیا تھا واپسی پر ڈرون سے مار کر شہید کیا گیا۔
ڈرون اٹیک میں کبھی بھی کسی جرنیل، جج ، گورنر اور وزیر اعلی کا بچہ نہیں مارا گیا۔لیکن ہمیشہ غریب اور لاچار لوگوں کے بچے مارے جارہے ہیں۔
کیا اس ملک میں غریبوں کو رہنے کا کوئی حق نہیں؟
یاد رکھیں۔ اللہ کی گرفت بہت سخت ہے
04/05/2026
چھٹیوں کا کام ایک بہت بڑا کام ہوتا ہے سکولوں کے لئے کیونکہ بازار میں فوٹو کاپیر والے پر ان دنوں زیادہ رش ہو جاتا ہے اس لئے آفاق اگر اس کو پرنٹڈ حالت میں لاچکاہے تو کیا آپ کو چاہیے اس کے لئے ہمیں آپ کے سکول یا آپ کے دوست کے سکول کا سٹوڈنٹ کی تعداد چاہئے ۔ تاکہ گرمیوں کے چھٹیوں سے پہلے چھٹیوں کا کام پرنٹڈ حالت میں مہیا کیا جاسکے یا ہمارے اتو رائز ڈیلر سے رابطہ کیجئے
آپ کا خیر اندیش
شعیب خان آفاق سیلز منیجر 03443881386
01/04/2026
آپ اپنے سکول میں کمپیوٹر نہی پڑھا رہے ہیں تو آفاق کمپیوٹر بک آپ کا بہترین انتخاب ہوگا
آپ اپنے سکول میں ویجول آرٹس یا ڈرائنگ نہی پڑھا رہے تو آپ کے سکول کے بچے پروجکٹ منیجمنٹ سکل سے محروم ہوں گے ان کو ڈرائنگ پڑھانا آپ کا ان کے ساتھ بڑا احسان ہے ۔
اگر آپ بچوں کو بنیادی زبانیں پشتو اور عربی نہی پڑھا رہے تو اکیلے انگلش اردو بک سے کام نہی چلے گا
انگلش اور اردو کے گریمر بک لازمی لگوائیں ورنہ آپ کے بچے 11 سال میں بھی اردو انگلش نہی سیکھ پائیں گے ۔
پری پرائمری بچوں کو مطالعہ اسلام اور سوشل سٹڈی پڑھانا بہت مفید ہے ۔ انہی بچوں کو ریم بکس اور چھوٹی چھوٹی کہانیاں لگوانا بہت فایدہ مند ہیں
عام کاپی کے بجائے بچوں کو آفاق کے پریکٹس کاپی ورک بک یا راٹینگ بک لگوائیں ۔
بچوں میں مطالعہ کا شوق آجاگر رکھنے کے لئے آفاق کے ٹیکسٹ بک کے علاؤہ دیگر بکس بھی اپنی لائبریری کا حصہ بنایئں ۔
اپنے سکول کے سسٹم کو بہترین انداز میں چلانے کے لئے آفاق کا شہرہ آفاق عملی کتاب future trends in educational management کو اپنے سکول کے لئے آرڈر کیجئے ۔
آپ کا خیرخواہ
شعیب خان
اگر آپ سوات بورڈ کے طلب العلم ہے اور آپ اے ون یا اس سے زیادہ گریڈ لینا چاہتے ہو اور آپ میٹرک یا ایف ایس سی میں ہیں تو یہ لنک آپ کے لئے انتہائ کار آمد ہے اس کا کتابچہ بنائے اور اس کے مطابق سٹڈی کرکے اپنے حساب سے گریڈ پائے
Board of Intermediate & Secondary Education Saidu Sharif Swat https://share.google/8AX6MY4PnGJhdgnfI
طالبعلم کے اپنے استاد سے دس مطالبات:
اے میرے محترم استاد میں بڑے ادب اور احترام سے آپ کے سامنے چند مطالبات رکھنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ آپ میرے والدین کے بعد سب سے ذیادہ احترام کے مستحق ہیں۔ آپ میرے مربی ہیں۔ آپ میرے رول ماڈل ہیں۔ میں اپنا حق سمجھتا ہوں کہ آپ کے سامنے اپنے مطالبات رکھ سکوں۔ امید ہے آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔
1۔ میرا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ آپ میرے ایک منٹ کو ضاٸع نہیں کریں گے۔ آپ وقت پر کلاس آٸیں گے اور میرے آج کے چالیس منٹ کا حق ادا کریں گے۔
2۔ میرا دوسرا مطالبہ ہے کہ آپ کلاس میں پوری تیاری کے ساتھ داخل ہوں گے۔ آپ مجھے وہ سب کچھ سکھانے کی کوشش کریں گے جو آپ نے سیکھا ہے۔
3۔ میرا تیسرا مطالبہ ہے کہ آپ میرے کلاس میں ایسا ماحول فراہم کریں گے جہاں بہترین پڑھاٸی ہوسکے۔ اگر میں بلاوجہ شور کررہا ہوں یا آپ کی کلاس کو ڈسٹرب کررہا ہوں تو آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ مجھے سمجھاٸیں۔
4۔ آپ مجھے عزت دیں گے کیونکہ آپ ہی نے مجھے سکھایا ہے کہ قابل احترام لوگ دوسروں کو عزت دیتے ہیں۔ غلطی سرزد ہونے پر آپ مجھے ڈانٹ سکتے ہیں لیکن تہذیب کے داٸرے میں رہ کر۔ مجھے یقین ہے کہ آپ میرے عزت نفس کا خیال رکھیں گے۔
5۔ چونکہ آپ میرے رول ماڈل ہیں اس وجہ سے میں آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ کا لباس اور وضع قطع شاندار ہونا چاہیٸے۔ آپ بہترین لباس پہن کر کلاس میں داخل ہوں گے تاکہ میں آپ پر فحر محسوس کرسکوں۔
6۔ آپ میرے اندر امید, ہمت اور حوصلہ پیدا کریں گے۔ اگر میں ناکام ہوجاٶں تو آپ مجھے دوبارہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ آپ میرے اندر صبر, محنت اور لگن کا جذبہ پیدا کریں گے۔
7۔ آپ مجھے کامیاب انسان بنانے کی کوشش کریں گے۔ آپ مجھے کامیابی کا راستہ دکھاٸیں گے۔ مجھے یقین ہے آپ کی تھوڑی سی کوشش مجھے ایک کامیاب انسان بنا سکتی ہے۔
8۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ عدل و انصاف کا معاملہ کریں گے۔ ہوسکتا ہے میری کلاس میں کوٸی بچہ آپ کا عزیز یا رشتہ دار ہو لیکن آپ نے میرے ساتھ وہی سلوک کرنا ہے جو آپ اپنے بچے کے ساتھ کرتے ہیں۔
9۔ میرے والدین مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن وہ سکول میں موجود نہیں۔ یہاں وہ کردار آپ کو نبھانا ہے۔ میرے لٸے میرے والدین کے بعد آپ کا رشتہ سب سے مقدس و مقدم ہے۔ مجھے یقین ہے آپ اس تقدس کو قاٸم رکھیں گے۔
10۔ چونکہ آپ کا علم اور تجربہ میرے مقابلے میں بہت ذیادہ ہے اس وجہ سے آپ کا فرض بنتا ہے کہ میرے مستقبل کے بارے میں آپ مجھے گاٸیڈ کریں گے۔ اگر میں کامیاب ہوا تو میں والدین کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی کامیابی کا کریڈٹ دوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ الفاظ میرے دل سے نکلیں۔
میں امید رکھتا ہوں کہ آپ میرے مطالبات پر غور کریں گے اور پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
میں ہر عبادت کے بعد آپ کو دعا دیتا رہوں گا کیونکہ مجھے یقین ہے جس دعا میں میرے والدین اور استاد کا ذکر نہ ہوں وہ قبول نہیں ہوگی۔
اللہ آپ کو ہمیشہ کامیاب رکھیں۔
فقط آپ کی محبت اور شفقت کا محتاج شاگرد۔
تحریر: مزمل شاہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mingora
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 18:00 |
| Tuesday | 09:00 - 18:00 |
| Wednesday | 09:00 - 18:00 |
| Thursday | 09:00 - 18:00 |
| Friday | 09:00 - 18:00 |