Sabz Bagh Tips
14/07/2026
*🔴کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا*
کل بدھ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائےگا۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق بدھ کے روز مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔
اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائےگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دےگا۔
سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا۔
14/07/2026
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
مالابار پالک — خوبصورتی بھی، غذائیت بھی!
مالابار پالک عام پالک سے مختلف ایک بیل نما پودا ہے جو گرمیوں میں بھی بہترین نشوونما پاتا ہے۔ اس کے نرم پتے سلاد، سالن اور سوپ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں، جبکہ یہ کم دیکھ بھال میں بھی بھرپور پیداوار دیتا ہے۔
゚
14/07/2026
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
ماشاءاللہ کٹنگز سے گرو کی گٸی انگور کی۔بیل
14/07/2026
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
دوستو آج ایک نیا چیلنج قبول کر لیاہے
کل ایک دوست نے اپنا سوکھتا ہوا موگرا دکھا کرکہا کہ
اگر واقعی گارڈننگ کا اتنا شوق اور تجربہ ہے تو اسے دوبارہ ٹھیک کر کے دکھاؤ
میں نے جواب دیا
کوشش اور محنت میری ہوگی، لیکن کامیابی اور ناکامی صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
آج اسے نئی مٹی میں کچھ آرگینک چیزیں مکس کرکے اور نئے گملے میں لگا دیا ہے۔
اب دیکھتے ہیں... کیا یہ موگرا دوبارہ ہرا بھرا ہوگا؟
ان شاء اللہ اس کی اپڈیٹس آپ سب کے ساتھ شیئر کرتا رہوں گا۔
آپ کی کیا رائے ہے، یہ پودا دوبارہ ریکور کر پائے گا؟ اپنی رائے ضرور دیں۔
12/07/2026
ہر پیلا پتہ بیماری کی علامت نہیں ہوتا!
اکثر لوگ جیسے ہی پودے کا کوئی پتہ پیلا دیکھتے ہیں، فوراً کھاد یا دوائی ڈال دیتے ہیں، حالانکہ ہر پیلا پتہ ایک ہی وجہ سے نہیں ہوتا۔
پرانے پتے وقت کے ساتھ قدرتی طور پر پیلے ہو کر گر جاتے ہیں، یہ بالکل معمول کی بات ہے۔
زیادہ پانی دینے سے جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں اور پتے پیلے پڑنے لگتے ہیں۔
بہت کم پانی دینے سے بھی پودا متاثر ہوتا ہے اور پتے سوکھ کر پیلے ہو سکتے ہیں۔
شدید دھوپ یا غلط جگہ رکھنے سے بعض پودوں کے پتے جلنے لگتے ہیں۔
اگر نئے پتے بھی پیلے آ رہے ہوں تو یہ غذائی کمی، خاص طور پر نائٹروجن یا آئرن کی کمی کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔
اس لیے دوائی یا کھاد استعمال کرنے سے پہلے اصل وجہ جاننے کی کوشش کریں۔ صحیح تشخیص ہی کامیاب باغبانی کا پہلا قدم ہے۔
یاد رکھیں، ایک اچھا باغبان مسئلہ دیکھ کر گھبراتا نہیں، بلکہ وجہ تلاش کرکے اس کا درست حل نکالتا ہے۔
12/07/2026
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
پرسلین پر پہلا پھول کھلنے کو تیار
10/07/2026
گل۔دوپہری خوبصورت پھول
10/07/2026
ایگاوے پلانٹ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں
ایگاوے اپنی زندگی میں صرف ایک بار پھول دیتا ہے۔
پھول آنے سے پہلے درمیان سے بہت لمبا ڈنٹھل نکلتا ہے، جو بعض اقسام میں 10 سے 30 فٹ تک بھی جا سکتا ہے۔
اس لمبے ڈنٹھل پر سینکڑوں چھوٹے پھول کھلتے ہیں۔
پھول ختم ہونے کے بعد عموماً اصل (ماں) پودا آہستہ آہستہ ختم ہو جاتا ہے، لیکن اس وقت تک اس کے اردگرد بہت سے بچے (Pups) نکل چکے ہوتے ہیں، جن سے نئی نسل چلتی رہتی ہے۔
10/07/2026
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
خوبصورت ہیبسکس پلانٹ
09/07/2026
کھاریاں میں نا معلوم چور نیشنل بینک کی
ATM
توڑک 98 لاکھ کی رقم لے کر فرار
Click here to claim your Sponsored Listing.