Voice Mayar

Voice Mayar

Share

15/05/2025

مردان: تھانہ لوندخوڑ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری،

ایس ایچ او ذاکر خان کی قیادت میں کارروائی کے دوران منشیات فروش گرفتار،
گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے مجموعی طور پر 599 گرام آئس برآمد ہوکر مقدمذت درج کئے گئے،

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی صاحب کا منشیات کے خلاف جاری کردہ احکامات پر تھانہ لوندخوڑ پولیس نے ڈی ایس پی صدر سرکل نور دراز خان کی زیرنگرانی اور ایس ایچ او تھانہ لوندخوڑ ذاکر خان کی قیادت میں کامیاب کرتے ہوئے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم 1۔محمد شعیب ولد نظام الدین سکنہ ساکن مدینہ کالونی ہاتھیان 2۔اصغر ولد شمس القمر سکنہ موٹی بانڈہ لوندخوڑ کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 599 برآمد ہو کر جسکے خلاف تھانہ لوندخوڑ میں مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کئے گئے

15/05/2025

گجو خان بازار میں دھمکانے اور خوف پھیلانے کے لیے اسلحہ کی نمائش — تین ملزمان گرفتار، کلاشنکوف، پستول اور کارتوس برآمد

ضلع مردان کے علاقے گجو خان بازار میں 10 اپریل کو تین افراد نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے عوام میں دھونس جمانے، دھمکانے اور خوف پھیلانے کی کوشش کی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

ایس ایچ او سٹی عبدالسلام خان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کارروائی کی اور ملزمان کو ان کے آبائی علاقے ضلع چارسدہ (مجوکی) سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں اویس، فاروق اور طاہر ولد شریف گل شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، ایک پستول اور 26 کارتوس برآمد کیے۔

ڈی پی او مردان نے کہا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ایسے افراد کے ساتھ بلاتفریق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس شہریوں کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے، اور قانون کی عملداری ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

05/05/2025

بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟

Want your business to be the top-listed Media Company in Mayar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Mayar Khyber Pakhtunkhwa
Mayar