AWKUM
17/03/2026
مردان: نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مشترکہ تعاون سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی اور سماجی ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سیمینار کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد تھے۔ تقریب میں یونیورسٹی کے 38 ڈیپارٹمنٹس کے فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود سمیت دیگر اساتذہ اور افسران نے شرکت کی۔
سیمینار کے آغاز میں ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ادریس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی اور ڈاکٹر لال محمد خان نے سیمینار کے طریقہ کار اور اس کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ عوام کی ترقی اور علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مردان کے عوام کے لیے یونیورسٹی کی لائبریری، سکل سنٹر اور کھیل کے میدان ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔
انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے حصول کے لیے تعلیم ناگزیر ہے اور جدید دور میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے تعلیم ہر فرد کے لیے لازمی ہو چکی ہے۔
تقریب کے اختتام پر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے نمائندے نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Mardan
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 04:00 |
| Tuesday | 09:00 - 04:00 |
| Wednesday | 09:00 - 04:00 |
| Thursday | 09:00 - 04:00 |
| Friday | 09:00 - 04:00 |