LaughLoop

LaughLoop

Share

17/01/2026

Sleep 💤 100 years in hibernation Machine

22/11/2025

فلم " حق" نے سچ میں رُلا دیا! مسلم خاتون سنیما میں روتے ہوئے اداکارہ یامی گوتم کے گلے لگ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم اور عمران ہاشمی کی نئی متنازعہ فلم حق 7 نومبر کو ریلیز ہوئی جسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور باکس آفس پر بھی اچھا کاروبار کر رہی ہے۔ اب ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مسلم خاتون فلم دیکھنے کے بعد جذباتی ہو کر یامی گوتم کو گلے لگاتی اور روتی نظر آ رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں کیا ہوا؟

ویڈیو ایک سنیما ہال کی اسکریننگ سے ہے جہاں یامی گوتم اور عمران ہاشمی ناظرین کو سرپرائز دینے پہنچے تھے۔ فلم ختم ہوتے ہی ایک مسلم خاتون اٹھیں، یامی کے پاس آئیں اور انہیں مضبوطی سے گلے لگا لیا۔

مسلم خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ مجھے لگا کہ یہ حق ہمیں ملنا چاہیے۔ یہ میرے لیے بھی ہے کہ میں بھی اس طرح لڑ سکتی ہوں۔مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

اس کے بعد خاتون نے جذباتی لمحے میں یامی گوتم کا ہاتھ چوم لیا اور شکریہ ادا کیا کہ فلم نے انہیں ناانصافی کے خلاف لڑنے کی ہمت دی۔

فلم حق کا پس منظر

فلم حق ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جوکہ 1985 کے شاہ بانو کیس سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ فلم میں یامی گوتم شازیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک سادہ خاتون ہے۔ وہ امیر وکیل عباس خان (عمران ہاشمی) سے شادی کرتی ہے لیکن اچانک دوسری شادی اور پھر تین طلاق کے ذریعے طلاق ملنے پر وہ اپنے حقوق کے لیے قانونی جنگ لڑتی ہے۔

16/11/2025

Hello friend 👋

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Mandi Bahauddin?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Mandi Bahauddin