Media Cell PS-86 Raja Abdul Razzak Baloch

Media Cell PS-86 Raja Abdul Razzak Baloch

Share

Photos from Media Cell PS-86 Raja Abdul Razzak Baloch's post 15/06/2026

15-جون-2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی سندھ یوسی شیرپاؤ کالونی میں نواز سواتی کے گھر ان کی والدہ کے وفات پر تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی
اس موقع پر پی ایس 86 کے جنرل سیکریٹری رسول خان سواتی اور حاجی ایوب خان بھی موجود ۔

Photos from Media Cell PS-86 Raja Abdul Razzak Baloch's post 11/06/2026

11- جون- 2026

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی سربراہی میں کراچی میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں کراچی کو وفاق کے ماتحت چلانے، این ایف سی ایوارڈ میں ممکنہ کٹوتی، 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبائی اختیارات ختم کرنے کی سازش اور سندھ کو دوبارہ ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی کوششوں کے خلاف سندھ کے عوام کے دوٹوک مؤقف کا اظہار کیا گیا۔

سیمینار میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، کراچی ڈویژن کے قائم مقام صدر و صدر ضلع ملیر و رکن سندھ اسمبلی صاحب جنرل سیکٹری کراچی ڈویژن رؤف ناگوری ، جنرل سیکرٹری ضلع ملیر امداد جوکھیو، سیکرٹری اطلاعات شاہجہان خان سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں، وکلاء، دانشوروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ کی وحدت، خودمختاری اور آئینی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور سندھ کی تقسیم یا صوبائی اختیارات پر شب خون مارنے کی کسی بھی کوشش کو سندھ کے عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی منصفانہ تقسیم کی ضمانت ہے، جبکہ این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی اور صوبائی خودمختاری پر حملے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے2 مترادف ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر سطح پر سندھ کے عوام کے آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Photos from Media Cell PS-86 Raja Abdul Razzak Baloch's post 09/06/2026

09-جون- 2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی سندھ نے آج بروزِ منگل منزل پمپ سیکریٹریٹ آفس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود، سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران شہریوں نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ترقیاتی امور، بنیادی سہولیات اور دیگر عوامی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔ راجہ عبدالرزاق بلوچ نے تمام مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ محکموں اور اداروں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار انتخابی کامیابی کی خوشی میں پارٹی کارکنان کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی لیبر یونین ملیر کے صدر دانی بخش سموں، فائنانس سیکرٹری ملیر رانا پرویز احمد، چیئرمین یو سی خلد اباد و وصدر ملیر بار ارشاد شر , ماما مختیار، آغا شاہ پسند حبیب خان، بخترین خان، اور یوسف ڈالیا بھی موجود ۔

06/06/2026

گلگت بلتستان والوں کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام

جیسے تھر کے کوئلے سے تھر کی ترقی ممکن ہوئی ٹھیک ویسے ہی گلگت بلتستان کے وسائل سے گلگت بلتستان کی ترقی ممکن ہوگی۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبے، انفراسٹرکچر اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیئے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کی عوام 7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ گلگت بلتستان کو نیا معاشی حب بنایا جاسکے۔

Photos from Media Cell PS-86 Raja Abdul Razzak Baloch's post 04/06/2026

04-جون- 2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی سندھ نے یوسی فیوچر کالونی میں پارٹی کارکن رمضان بانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت و مغفرت کی دعا کی-

اس موقع پر ممبر سندھ کونسل و وائس چیئرمین ملیر ٹاؤن سید مزمل شاہ ، صدر پی ایس 88 اورنگزیب خان سواتی ، فوکل پرسن این اے 230 سید آغا شاہ پسند بھی ہمراہ ۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Malir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Malir