Shiza writes

Shiza writes

Share

31/12/2023

دسمبر جانے والا ہے
چلو ایک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کرکے
نظرانداز کرتے ہیں
نںٔے سپنے سبھی بُن کر
اُلفت کے سارے راستے چن کر
وفاداری پر جینے کی
راہیں ہموار کرتے ہیں
بھلا کر رنجشیں ساری
مٹا کر نفرتیں دل سے
دل اپنے صاف کرتے ہیں
جہاں پر ہوں سبھی مخلص
نہ ہو دل کا کوںٔی مفلس
ایک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں
جو غم دیتے نہ ہوں گہرے
ہوں سانجھی سب وہاں ٹہرے
سب ایسے ہی مکینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں
نہ دیکھا ہو زمانے میں
نہ پڑھا ہو فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
سبھی آغاز کرتے ہیں💕🎉☺️

02/09/2023

تُجھ پر حق ہونے کے باوجود
تجھے چُھونے کو
میری انگلیوں کی پُوریں
یوں ترس رہی ہیں
جیسے ایک نچلی ذات کا پُجاری
مندر کے باہر سے ہی
دیوی کی مورت کو
حسرت سے دیکھتا ہے،
وه اُسے چھونا چاہتا ہے
لیکن اُس کے پاؤں میں رسم و رواج کی بیڑياں ہیں،
ترکِ تعلق کے باوجود اکثر یوں مجھے تیرا خیال آتا ہے
جیسے کسی گہری سوچ میں
ڈُوبے گاؤں کے
ایک ملحد کے منہ سے اچانک نکل آتا ہے
" او میرے خُدایا "

MoneyEasily - Play With Friends and Get Paid 30/03/2023

MoneyEasily - Play With Friends and Get Paid Millions of people trust MoneyEasily who play games, complete tasks, share their opinions in exchange for rewards. Be social and make money online with MoneyEasily.

15/01/2023

جنوری کے آخری دن
میرے کچھ پل
تمہاری یادوں کے نام

میری شام کی چائے
اداس ڈوبتا سورج
دل کو چیرتی ہوئی
کسی راہ بھٹکی کوئل کی کوک
سب تیرے نام کیا جاناں

روح کا سناٹا
شام کے گہرے کالے سائے
اُجاڑ اندھیری رات کا کرب
سب تیرے نام کیا جاناں

دیمک زدہ خطوں سے بولتے لفظوں میں
جدائی کی وجہ ڈھونڈتی ہوئی میں
لیکن
یہاں پر لفظ بھی خاموش ہو جاتے ہیــــــــں
رہ جاتی ہے تو بس
میرے ساتھ میرے ہی اندر کی خوفزدہ کرتی ویرانی
پھر رات کے پچھلے پہر خاموش آنسوؤں کا ساتھ
سب تیرے نام کیا جاناں،🍁🍂

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address

Layyah