Pukkar-e-Layyah
آج آپ نے مشکل میں بلوا لیا جنہیں آپ گالیاں دیتے ہیں آج ہم نے آپ کی چائے پیئں گے اور نہ کھانہ کھائیں گے صحافی ڈی آئی جی سے الھج پڑے
04/07/2026
مردہ شخص کی اراضی کی رجسٹری کا معاملہ،تحصیل آفس میں کھلبلی مچ گئی کئی سال پرانے اشٹام پیپر پر ہونے والا اندراج منسوخ، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی سب رجسٹرار تحصیل دار اویس گرمانی
کروڑ لعل عیسن ،،آن لائن سسٹم بھی جعل سازی نہ رکوا سکا تحصیل آفس کروڑ لعل عیسن میں مردہ شخص کی ملکیتی اراضی کی رجسٹری کے اندراج سے متعلق سامنے آنے والے معاملے پر محکمہ ریونیو حرکت میں آ گیا آن لائن سسٹم بھی جعل سازی نہ رکوا سکا سب رجسٹرار مبینہ طور پر لاعلم نکلا گزشتہ روز تحصیل دار اویس خان گورمانی نے متنازع رجسٹری کو منسوخ کرتے ہوئے اس معاملے کی انکوائری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن کو باضابطہ چھٹی ارسال کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنویر حسین ولد نصیر احمد قوم چنڈی، رہائشی وارڈ نمبر 2 محلہ چنڈیانوالہ، کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔ علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اس نے وارڈ نمبر 4 میں واقع اپنی ملکیتی اراضی ریاض نامی شخص کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا، تاہم طبیعت بگڑنے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ منتقل کیا گیا اسی دوران 24 جون 2026:کو اس کی موت واقع ہوگئی اور 25 جون 2026 کو مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے ملکیتی پلاٹ کی دو سال پرانے اشٹام پیپر پر 30 جون کو رجسٹری پاس ہوگئی اندراج کا معاملہ سامنے آنے پر متاثرہ فریق نے اعتراض اٹھایا خوفناک سکینڈل پر تحصیل آفس میں کھلبلی مچ گئی صحافیوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر سب رجسٹرار و تحصیلدار اویس گرمانی نے بتایا کہ 30 جون کو غیر معمولی رش کی وجہ سے مذکورہ رجسٹری غلطی سے پاس کرالی گئی تھی، تاہم معاملہ سامنے آتے ہی اسے فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا، جس سے کسی فریق کا کوئی مالی یا قانونی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رجسٹری کے اندراج سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن کو انکوائری کی درخواست بھجوا دی گئی ہے۔ انکوائری میں اگر کسی افسر یا اہلکار کی غفلت، کوتاہی یا بدعنوانی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ فوجداری قوانین کے مطابق بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوامی و سماجی حلقوں نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق سامنے لا کر ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Layyah
31100