MashaAllah Traders & Seed Store

MashaAllah Traders & Seed Store

Share

20/02/2026

ایک اہم سوال یہ ہے کہ مکئی میں دانے دار زہر کب ڈالی جائے؟ بہتر وقت یہی ہے کہ جیسے ہی مکئی کی کوپل بننا شروع ہو، اسی وقت دانے دار زہر ڈال دی جائے اور تاخیر نہ کی جائے، کیونکہ ابتدائی مرحلے میں سنڈی زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔

اگر اس بات کو دنوں کے حساب سے سمجھیں تو جنوری میں کاشت کی گئی مکئی میں جرمینیشن کے تقریباً 22 سے 25 دن بعد دانے دار زہر لازماً ڈال دینی چاہیے۔ جبکہ فروری میں کاشت کی گئی مکئی میں چونکہ موسم نسبتاً گرم ہوتا ہے اور جرمینیشن جلد ہو جاتی ہے، اس لیے تقریباً 20 سے 22 دن بعد دانے دار زہر ڈال دینی چاہیے۔

ساتھ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ یہ مکمل طور پر آپ کی فصل کی مینجمنٹ پر بھی منحصر ہے۔ جو فصل بہتر کھاد، پانی اور دیکھ بھال کی وجہ سے تیزی سے بڑھتی ہے، اس کی کوپل جلد بن جاتی ہے۔ جبکہ کمزور یا کم بڑھوتری والی فصل کو کوپل بنانے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اس لیے صرف دن گننے کے بجائے فصل کی حالت کو دیکھ کر فیصلہ کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Layyah