Mr Razak Sindhi
06/01/2026
*“کیا آج ہم اپنے بچوں کو واقعی مستقبل کے لیے قابل بنا رہے ہیں؟” 🤔*
ڈیجیٹل دور میں صرف ڈگری کافی نہیں رہی، بلکہ بچوں کے لیے عملی اور ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنا بھی ضروری ہے 💻✨
اسی مقصد کے تحت مری میں EcoNex کی جانب سے E-commerce Awareness Session منعقد کیا گیا 📊🚀، جہاں والدین اور اساتذہ کو اس بات پر زور دیا گیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ پر بھی توجہ دی جائے، تاکہ وہ مستقبل میں خود مختار اور بااعتماد بن سکیں 🌱
آج کی درست رہنمائی ہی کل کے کامیاب نوجوانوں کی بنیاد ہے 🔥
22/12/2025
سب کا سوال ایک ہی ہوتا ہے کہ کسی بھی اسکل کو سیکھنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔
میں صرف سائبر سیکیورٹی یا نیٹ ورکنگ کی بات نہیں کر رہا بلکہ تمام اسکلز کی بات کر رہا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی اسکل کو سیکھنے میں آپ کو صرف ایک دن لگتا ہے — اب وہ کیسے؟
دیکھیں، اگر آپ کوئی بھی اسکل صبح سے شام تک پوری توجہ کے ساتھ پڑھتے اور سیکھتے ہیں تو کم از کم آپ اپنے آس پاس کے لوگوں سے بہتر ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اپنے محلے، شہر، ملک اور وقت کے ساتھ ساتھ دنیا میں بہترین بن سکتے ہیں۔ اصل بات شروع کرنے کی ہوتی ہے۔ اگر آپ شروع ہی نہیں کریں گے تو سیکھ بھی نہیں پائیں گے۔
اگر سیکھنا ہے تو بس آغاز کریں، پڑھنا شروع کریں، وقت دیں، اپنی اسکلز کو نکھاریں، خود کو کام پر لگائیں، پریکٹس کریں۔ ان شاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ ایک دن آپ بہترین بن جائیں گے۔
آپ جن لوگوں کو آج کامیاب دیکھ رہے ہیں، انہوں نے بھی ابتدا کی تھی، تب ہی وہ وہاں پہنچے ہیں۔ اگر وہ بھی یہ سوچتے رہتے کہ کوئی آ کر ان کا ہاتھ پکڑ کر لے جائے، تو آج وہ بھی وہیں بیٹھے ہوتے۔
آج کا دور تو بہت شاندار ہے
AI موجود ہے، ChatGPT ہے، یوٹیوب ہے، گوگل ہے پھر بھی سیکھنے میں کیا مسئلہ ہے؟ مسئلہ کس چیز کا ہے؟
بس آج ہی سے آغاز کریں۔ کچھ بھی سیکھیں، لیکن ضرور سیکھیں۔ کوئی بھی اسکل ہو، کوئی مسئلہ نہیں۔ کوئی بھی جاب ختم نہیں ہوئی، صرف وہ لوگ ریپلیس ہوئے ہیں جنہیں کام نہیں آتا تھا۔ جو لوگ کام جانتے ہیں، ان کی قدر آج بھی بہت زیادہ ہے۔
سیکھیں، کام کریں، پریکٹس کریں۔
اللہ آپ سب کو ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
.
#حوصلہ
#خواب
#محنت
#مستقبل
Click here to claim your Sponsored Listing.