Mohsan Developer
مُلک 🇵🇰 بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، وائرس کی موجودگی اور اس سے ہونے والا جانی نقصان قابلِ مشاہدہ حقیقت ہے۔ اپنے آپ کو اِس سے بچائیے اور دوسروں کو بچانے کا ذریعہ بنیے۔
👇👇👇👇👇👇
❤️ باہر سے گھر واپسی پر کوئی بھی اور کام کرنے سے پہلے صابن یا سینیٹائزر سے ہاتھ دھوئیں۔
❤️ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لگا کر جائیں، اس میں کوئی بے عزتی محسوس نہ کریں، کسی کے مذاق کی پرواہ نہ کریں۔
❤️ ماسک اس طرح لگائیں کہ آپ کا منہ اور ناک اچھی طرح ڈھانپا جائے۔ یقین مانیے کہ صرف ٹھوڑی پر ماسک لگائے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
❤️ پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں، بازار / مارکیٹ وغیرہ جانا ہو تو ایسے وقت کا انتخاب کریں جس میں رش کم ہو ۔
❤️ اگر آپ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تو خوفزدہ مت ہوں، ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ہدایات پر عمل کریں، خود کو کچھ دن کے لیے دوسروں سے الگ رکھیں۔
❤️ یاد رکھیں کہ پہلے سے کسی بیماری کا شکار افراد اور بزرگوں کے لیے کورونا وائرس زیادہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے، دنیا بھر میں وائرس سے فوت شدگان کی زیادہ تعداد بزرگوں کی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی بے احتیاطی آپ کے گھر میں موجود معمر افراد کی موت کا سبب بن سکتی ہے۔
❤️ وائرس کے وجود کے انکاریوں دوستوں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے پر قائل کریں، مگر اُن سے اُلجھ کر خود کو پریشان مت کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Website
Address
Lahore