Ather Rashid Khan
تعارف: اطہر رشید خان
میرا نام اطہر رشید خان ہے۔ میں شخصیت سازی، پرسنلٹی ٹائپ ، عادت و رویّہ میں تبدیلی ، اور تعلیمی کامیابی کے لیے اسٹریٹجک میں معاون کار ہوں۔
نوجوانوں کی رہنمائی، شخصیت کی نشوونما، اور پرسنلٹی ٹائپ کے فہم کے ذریعے میں افراد کو ان کی مکمل صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور بروئے کار لانے میں مدد دیتا ہوں۔ میری مہارتوں کا دائرہ عادات اور رویّوں میں مؤثر تبدیلی، ذہنی و جذباتی مسائل کی تفہیم، تعلیمی رکاوٹوں پر قابو پانے، اور فرد کی منفرد شخصیت کی اقسام کی شناخت پر مشتمل ہے۔ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ہر انسان میں کامیابی کی صلاحیت موجود ہے، بس اسے پہچاننے، نکھارنے اور درست سمت دینے کی ضرورت ہے۔
میں نے نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر NLP، ہپنو تھراپی، سائیکو تھراپی، بریف سائیکو تھراپی، سیکس تھراپی اور لائف کوچنگ ، پرسنلٹی ٹائپ پریکٹیشنر جیسے جدید شعبہ جات میں تربیت حاصل کی ہے۔ میری تربیت پاکستان، بھارت اور کینیڈا کے معتبر اداروں سے ہوئی ہے۔
گزشتہ 15 سال سے میں امریکہ کے ممتاز ماہر نفسیات، پروفیسر ارشد جاوید کے ساتھ منسلک ہوں، جو بریف سائیکو تھراپی اور سیکس تھراپی کے بانی ہیں۔ ان کی ایجاد کردہ تھراپی کے ذریعے ہزاروں افراد کے نفسیاتی، جنسی اور ازدواجی مسائل ایک سے چھ سیشنز میں حل ہو چکے ہیں، اور میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ اس سائنسی و عملی خدمت میں ان کا معاون ہوں۔
Ather Rashid Khan
Habit & Behavior Change Expert | Personality Development Coach | Academic Success Mentor
Helping individuals unlock their true potential through personalized coaching.
Specialized in:
✔ Habit & behavior transformation
✔ Personality growth & self-discovery
✔ Student motivation & educational strategy
Certified in Brief Psychotherapy , S*x Therapy,
NLP, Hypnotherapy, Psychotherapy, EFT & Life Coaching
(Pakistan, India, Canada)
Let’s connect and empower lives together.
📩 DM for collaborations or coaching sessions.
تحریر ۔ اطہر رشید خان ۔
پروفیسر ارشد جاوید پاکستان کے ایک معروف اور تجربہ کار ماہر نفسیات ہیں۔ ان کا شمار ایسے چند افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان میں نفسیاتی علاج کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پروفیسر جاوید نے امریکہ سے نفسیات کی تعلیم حاصل کی اور وہاں سے کلینیکل سائیکالوجسٹ، ہپنوتھیراپسٹ، اور سائیکوتھیراپسٹ کے طور پر مہارت حاصل کی۔ وہ امریکن سوسائٹی آف کلینیکل ہپنوسس کے ممبر بھی ہیں۔
ان کی سب سے نمایاں کامیابیوں میں سے ایک بریف سائیکوتھیراپی کا قیام ہے، جسے وہ دنیا کی سب سے مؤثر اور مختصر تھیراپی قرار دیتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس تھیراپی سے 98% کامیابی کی شرح کے ساتھ ایک ہفتے یا بعض اوقات ایک ہی سیشن میں صحت یابی ممکن ہے۔
پروفیسر جاوید نے پاکستان میں سیکس تھیراپی کا بھی آغاز کیا اور اس شعبے میں بہت سے ڈاکٹروں کو تربیت دی۔
انہوں نے 1985 میں پاکستان میں پہلا ہپنوتھیراپی کلینک قائم کیا اور تب سے ہزاروں مریضوں کے نفسیاتی مسائل کو حل کرنے میں مدد کی ہے۔
وہ ایک مصنف بھی ہیں، ان کی 19 کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں سے کئی بہترین فروخت ہونے والی کتابیں ہیں۔ ان کی 5 کتابیں نفسیات اور 4 کتابیں سیکس ایجوکیشن پر ہیں اور کچھ کا ترجمہ دنیا کی دیگر زبانوں میں بھی ہو چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دنیا کے واحد مصنف ہیں جن کی کتابیں منی بیک گارنٹی کے ساتھ فروخت ہوتی ہیں۔
پروفیسر جاوید اب وہ ان دونوں تھراپیوں کے کورس کروا رہے ہیں۔ وہ ریڈیو اور ٹی وی پر بھی نمایاں رہے ہیں، بی بی سی لندن نے بھی پاکستان میں جنسی مسائل پر ان کا انٹرویو کیا تھا۔ اس کے علاوہ، وہ روزنامہ جنگ، نوائے وقت، ایکپریس اور جناح جیسے بڑے اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے ہیں۔
مختصراً، پروفیسر ارشد جاوید ایک ایسے ماہر نفسیات ہیں جنہوں نے پاکستان میں نفسیاتی صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور آج بھی فعال ہیں۔
#وقت #جنسی #لندن #خوبصورت #بریف
Click here to claim your Sponsored Listing.