DNN

DNN

Share

19/11/2023

‏لاہور ( جاوید۔حاکم) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر جہانگیر بدر کی ساتویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب رائیونڈ روڈ انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔تقریب کا اہتمام انکے صاحبزادوں ذوالفقار علی بدر اور جہانزیب بدر کی جانب سے کیاگیا۔تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر پیپلزپارٹی لاہور چوہدری اسلم گل، عزیز الرحمان چن، افنان بٹ لون، میاں منیر،چوہدری محمدیونس، اعزازالدین، محمد سرمد، آفتاب بھٹی، حاجی جمیل بدر اور بیشتر رہنماؤں کے علاوہ انکے عزیز اقارب نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر جہانگیر بدر کا شمار بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا وہ پارٹی پر کڑے وقت میں قیادت کیساتھ کھڑے رھے۔پیپلز پارٹی پلیٹ فارم سے جمہوریت کیلئے جدوجہد اور آمریت کیخلاف سینہ سپر رھے۔پیپلزپارٹی کے قیام سے قبل بطور سٹوڈنٹ لیڈر سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور جناب ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ڈاکٹر جہانگیر بدر دو بار پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رہے٬ پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے صدر رہے اور مرکزی سیکرٹری جنرل بھی رھے۔جہانگیر بدر نے جنرل ایوب، یحیی٬ ضیاء اور مشرف ادوار میں جیل کاٹی۔جنرل ضیاء کے دور میں پہلے ملٹری کورٹ نے ڈاکٹر جہانگیر بدر صاحب کو دس کوڑوں اور ایک سال قید کی سزا دی۔بینظیر بھٹو کے دور میں تین دفعہ وفاقی وزیر رہے دو دفعہ سینٹر بنے اور سینیٹ میں لیڈر آف دی ہاوس رہے۔

Photos from DNN's post 19/11/2023
Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Lahore
54000