Raah-e-Islaam

Raah-e-Islaam

Share

22/06/2024

بسم الله الرحمن الرحیم!!!
💥۔مولوی ہرگز نہ شُد مولائے روؔم
تا غلام ِ شمس تبریزی نہ شد!

💥۔مولوی کبھی بھی مولائے روؔم نہ ہوتا
اگر حضرت شمس الدین تبریزی کا مرید نہ ہوتا

حضرت شاہ شمس تبریز رح مولانا جلال الدین رومی رح کے پیر و مرشد تھے.. یہ ان دنوں کا واقعہ ھے جب مولانا رومی شاہ شمس سے واقف کار نہ تھے،
ایک دن شاہ شمس تبریز مولانا رومی کے مکتب جا پہنچے، وھاں مولانا رومی بیٹھے کچھ کتابوں کا مطالعہ کررھے تھے تو شاہ شمس نے ان سے پوچھا "ایں چیست..؟" (یہ کیا ھے..)مولانا رومی نے ان کو کوئی عام ملنگ سمجھ کر جواب دیا " ایں آں علم است کہ تو نمی دانی" ( یہ وہ علم ھے جسکو تو نہیں جانتا)
شاہ شمس یہ جواب سن کر چپ رھے
تھوڑی دیر بعد مولانا رومی کسی کام سے اندر کسی جگہ گئے، واپس آۓ تو اپنی وہ نادر و نایاب کتابیں غائب پائیں، چونکہ شاہ شمس وھیں بیٹھے تھے تو ان سے پوچھا، شاہ شمس نے مکتب کے اندر کے پانی کے تالاب کی طرف اشارہ کیا اور کہا " میں نے اس میں ڈال دیں "یہ سن کر مولانا رومی حیران و پریشان رہ گئے، جیسے کاٹو تو بدن میں لہو نہیں، اتنی قیمتی کتابوں کے ضائع ھونے کا احساس انکو مارے جارھا تھا، تب کتابیں کچی سیاھی سے ھاتھ سے لکھی جاتی تھیں، پانی میں ڈلنے سے ان کی سب سیاھی دھل جاتی تھی، شاہ شمس سے دکھ زدہ لہجے میں بولے، میرے اتنے قیمتی نسخے ضائع کردیٸے،
شاہ شمس انکی حالت دیکھ کر مسکراۓ اور بولے، اتنا کیوں گبھرا گئے ھو ابھی نکال دیتا ھوں یہ کہہ کر شاہ شمس اٹھے اور تالاب سے ساری کتابیں نکال کر مولانا رومی کے آگے ڈھیر کردیں، یہ دیکھ کر مولانا رومی کی حیرت کی انتہا نہ رھی کہ سب کتابیں بلکل خشک ھیں،
مولانا چلا اٹھے ”ایں چیست..؟“ (یہ کیا ھے..)
شاہ شمس نے جواب دیا " ایں آں علم است کہ تو نمی دانی"( یہ وہ علم ھے جسکو تو نہیں جانتا)
یہ کہ کر شاہ شمس چل پڑے ادھر مولانا رومی کے اندر کی دنیا جیسے الٹ پلٹ چکی تھی اپنی دستار پھینک کر شاہ شمس تبریز کے پیچھے بھاگے اور جا کر ان کے پاؤں میں گرپڑے کہ خدا کے لیٸے مجھے معاف کردیجیٸے اور مجھے اپنے قدموں میں جگہ دیجیے“
شاہ شمس نے انہیں اٹھا کر سینے سے لگایا اور کہا ”میں تو خود ایک عرصے سے تیری تلاش میں تھا...🙏

18/06/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
صلی اللّٰہ علی محمد
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو میری طرف سے دل سے عید مبارک اللہ پاک ایسی خوشیوں سے ہزاروں عیدیں آپ کی زندگی میں لاۓ آپ ہمیشہ مسکراتے رہے کبھی کوئی غم آپ کی زندگی میں نہ آۓ ❤️
اللہ پاک آپ کو زیارت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مرشد کریم کے ساتھ چل مدینہ کی سعادت نصیب فرمائے آمین آمین آمین اللھم آمین 🤲🤲🤲

27/05/2024

جس وقت یورپ میں عورت کےلیے انجیل کو ہاتھ لگانا حرام تھا اور یورپ عورت کو نجس سمجھتا تھا اس وقت قرطبہ کے صرف ایک محلے میں 170 خواتین قرآن کی کاپیاں لکھ رہی تھیں.
علامہ امام حافظ بن عساکر(متوفی 571ہجری)نے اپنے علم حاصل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے 80 سے زیادہ خواتین سے علم حاصل کیا.
حدیث روایت کرنے والی صحابیات کی تعداد 216 ہے، جبکہ صحاح ستہ میں 2764 خواتین راویوں کا ذکر ہے.
جس وقت عالم اسلام میں خواتین تفسیر حدیث اور فقہ میں شاندار کتابیں لکھ رہیں تھیں، درس تدریس کر رہیں تھیں یورپ میں عورتوں کو جادوگرنی کہہ کر زندہ جلایا جا تا تھا، کم از کم 6 لاکھ عورتوں کو یورپ میں زندہ جلایا گیا.
اب یورپ عورت کے حقوق کی بات کرتا ہے اور مسلمانوں کو عورت کے حقوق کا درس دیتا ہے!!

09/05/2024

Hazrat Junaid Baghdadi Ka Waqia | Ajmal Raza Qadri | Emotional Bayan 2024

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Lahore
54000