Al Rida Educational Institute
21/12/2025
"خون تمنا" کا لفظ کہنا تو آسان ہے جب تمناؤں کا خون پینا پڑتا ہے تب پتہ چلتا ہے کہ اس میں کیا مزہ ہے۔۔۔ اس خونِ تمنا سے حلاوت ایمانی ملتی ہے۔۔۔
شیر خون پیتا ہے تو اس میں کتنی طاقت آجاتی ہے کہ دریا کے بہاؤ کے خلاف تیرتا ہے اسی طرح جو مومن اپنی حرام تمناؤں کا خون پیتا ہے اُس میں اتنی طاقت آجاتی ہے کہ وہ معاشرہ پر غالب رہتا ہے، معاشرہ کی رفتار کے خلاف اللہ کی مرضی پر چلتا ہے اور جو تقاضائے نفس سے مغلوب ہو کر گناہ کر لیتا ہے وہ ظالم شیر نہیں ہے لومڑی ہے، روباہ خصلت ہے، بزدل ہے۔۔۔
شیر کی غذا خون ہے اور مومن کی کیا غذا ہے۔۔۔؟
اپنی حرام تمناؤں کا خون۔۔۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ (حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللّٰہ تعالیٰ)
’’اَللّٰہُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَّ ارْزُقْنَا اتِّبَاعَہٗ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا، وَارْزُقْنَا اجْتِنَابَہٗ.‘‘
’’اے اللہ! حق بات کی طرف ہماری رہنمائی فرما اور اس کی اتباع کرنے کی توفیق دے اور ہمیں باطل کو سمجھنے اور اس سے بچنے کی توفیق دے۔ ‘‘
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
54000