Information Gate

Information Gate

Share

30/06/2024

ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے؛
"معاف کیجئے جناب،
میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں،
کیا میں آپ سے کچھ سوال کر سکتی ہوں؟"

آدمی: "جی بالکل."

عورت: "فرض کریں کہ آپ بس میں بیٹھے ہیں اور ایک خاتون بس میں سوار ہوئی
اور اس کے پاس سیٹ دستیاب نہیں ہے،
کیا آپ اس کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ دیں گے؟"

آدمی - "نہیں۔"

اس عورت نے اپنے پاس موجود پیپر پر نظر دوڑاتے ہوئے "بےادب" کے خانہ پر ٹک کرتے ہوئے
دوسرا سوال کیا: "اگر بس میں سوار خاتون حاملہ ہو تو کیا آپ اپنی سیٹ چھوڑ دیتے؟"

آدمی: "نہیں۔"

اب کی بار "خود غرض" پر ٹک کرتے ہوئے اگلا سوال کیا:
"اور اگر وہ خاتون جو بس میں سوار ہوئی وہ ایک بزرگ خاتون ہوں تو کیا آپ اسے اپنی سیٹ دیں گے؟"

آدمی: "نہیں۔"

عورت: (غصے سے) "تم ایک نہایت خود غرض اور بے حس آدمی ہو
جس کو خواتین کا ، بڑے اور ضعیف افراد کے آداب نہیں سکھائے گئے"

یہ کہتے ہوئے عورت آگے چلی گئی۔

پاس کھڑے دوسرا آدمی جو یہ بات چیت سن رہا تھا،
اس بندے سے پوچھتا ہے کہ اس عورت نے تمہیں اتنی باتیں سنائیں تم نے کوئی جواب کیوں نہیں دیا ؟

تو اس آدمی نے جواب دیا:
"یہ عورت اپنی چھوٹی سوچ اور آدھی معلومات کی بنا پر سروے کر کے لوگوں کا کردار طے کرتی پھر رہی ہے،
اگر یہ مجھ سے سیٹ نا چھوڑنے کی وجہ پوچھتی تو میں اسے بتاتا کہ

میں ایک "بس ڈرائیور" ہوں۔۔!!😂😂😂

ھمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہی ھے کہ ھم ادھوری
معلومات سے ھی دوسروں کو جانچنے کی کوشش کرتے ھیں

19/12/2023

💞آئیں خوش رہنا سیکھیں💞

💞ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف ١٠ فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا ٩٠ فیصد اختیار آپ کے اپنے پاس ہے، خوش رہنا ایک آرٹ ہے۔ اس آرٹ کو سکھانے والے ماہرین چند سائنسی تحقیق پر ثابت شدہ ٹپس بتاتے ہیں، ضروری نہیں سب آپ کے کام کی ہوں مگر ٹرائی ضرور کیجئے کوئی ایک ضرور کام کرے گی۔

1.دن میں ایک بار اپنی دستیاب نعمتیں شمار کر کے لکھ لیں۔

2. رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے بھرپور نیند لیں اور دوپہر میں بیس سے تیس منٹ آرام ضروری ہے۔

3. ہفتے میں کم از کم تین بار گھر کے سب افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں۔

4. گھر کے اندر کچن گارڈن بنائیں دن کا کچھ وقت پودوں کے ساتھ گزاریں۔

5. پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کیجیے۔

6. دن میں کسی نہ کسی کی مدد ضرور کریں۔

7. زرا سی اداسی آنے پر وضو کر لیں۔

8. اپنی پسند کی خوشبو لگائیں۔

9. پانی زیادہ پئیں کم از کم تین لیٹر جب اداس ہوں تو دو گلاس پئیں۔

10. "نو کمپلین ڈے" بنائیں، آج کسی سے کوئی شکایت نہیں پھر دن بڑھاتے جائیں، نو کمپلین ویک، نو کمپلین منتھ۔

11. گھر میں دفتر میں جدت طرازی کی مہم چلائیں، ہر روز ماحول میں کچھ تبدیلی کی کوشش کریں، گھر میں موجود سامان کی ترتیب بدلتے رہا کریں۔

12. خاندان، دوست احباب، رشتہ داروں کو فون کریں۔ ان کے دکھ درد میں حوصلہ دیں اور خوشیوں پر کھل کر مبارکباد پیش کریں۔

13. مہینے میں دو بار دعوت کریں، کبھی رشتے داروں کو، کبھی دوست احباب کو کبھی اپنے بچوں کے دوستوں کو دعوت پر بلائیں۔

14. لوگ کیا کہیں گے..! یہ سوچنا چھوڑ دیں۔

15. اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن یاد کیجئے اور ایسا زندگی بھر ہر روز کیا کیجیے, چھوٹی سی چھوٹی خوشی کو یاد کریں، یہ یادیں آپ کو سارا دن خوش رکھیں گی۔

16. صدقہ دیں اور سب سے آسان صدقہ مسکراہٹ ہے، ہلکی سی ایک مسکراہٹ تیز دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کی طرح دل کو تروتازہ کردیتی ہے، خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔

17: پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں...

11/09/2022

فرینڈ ریکویسٹ (Friend Request) بھیجنے والے وہ خواتین و حضرات جن کی پروفائل (Profile) مکمل طور پر لاک ہوتی ہے، انہیں کم از کم اتنی تو عقل اور شعور ہونا چاہیے کہ سامنے والا کس بنیاد پر اور آپ کی پروفائل میں کیا دیکھ کر ریکویسٹ (Request) قبول کرے گا۔۔؟؟؟ 🤔
کیا آپ کے پاس ایٹم بم کا فارمولا ہے جسے چھپا کے رکھنا چاہ رہے ہیں۔۔؟؟
یا غوری میزائل آپ نے ہی بنایا تھا؟؟

آپ کی وال پر کم از کم اتنی تو پوسٹس پبلک ہونی چاہئیں کہ جن سے اندازہ ہو سکے کہ آپ کس قسم کی شخصیت کے مالک ہیں؟؟ یا آپ کی سماجی سرگرمیاں کس قسم کی ہیں؟؟ آپ کی فرینڈ لسٹ میں کیسے لوگ ہیں؟؟
آپ کی وال پر کوئی ایسا مواد ہے جس سے مجھے کچھ اچھا سیکھنے کو ملے؟؟
جس سے میرے نالج میں کچھ اضافہ ہو،
یا پھر ہر تیسرے دن "ڈی پی" ہی تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ 🤔
آپ کوئی مثبت اور تعمیری سوچ کے مالک ہیں یا سیلفیاں اپلوڈ (Upload) کرنے کی حد تک ہی محدود ہیں۔ آپ فرینڈ لِسٹ (Friend List) میں رکھنے کے قابل ہیں بھی کہ نہیں!🤭

خود پسندی سے باہر نکلیں، سوشل میڈیا کا مطلب ہی خود کو سوشل رکھنا ہے .

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Punjab
Lahore
54000