The My Posts
آج سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کیس کی سماعت میں جسٹس منصور علی شاہ نے انکشاف کیا کہ یہ کیس 5 رکنی بینچ کے بجائے "غلطی" سے "اچانک" 3 رکنی بینچ کے سامنے لگا دیا گیا اور 3 رکنی ججز کمیٹی میں اس پر مشاورت نہیں کی گئی۔ اس لیے 5 رکنی بینچ کے میسر ہونے تک سماعت ملتوی کر دی لیکن سوال یہ ہے کہ 3 رکنی ججز کمیٹی کے اپروول کے بغیر 5 کے بجائے 3 رکنی بینچ کے سامنے کیس سماعت کے لیے مقرر کیوں کیا گیا؟
اور کس نے کیس سماعت مقرر کرنے کے لیے کہا؟
کیا یہ جسٹس منصور علی شاہ کو پہلے ہی متنازعہ بنانے کی ایک ناکام کوشش تھی؟
کیا یہ کیس کسی مخصوص پسندیدہ لوگوں کے مشورے پر لگایا گیا؟ کیا اس طرح کیس لگا دینا مس کنڈکٹ / قانون کی خلاف ورزی نہیں؟
اس کے پیچھے اصل گیم اور کردار اب آشکار ہوتے جا رہے ہیں اور عوام سب کچھ سمجھ رہی ہے مزید یہ کہ اب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اس معاملے کے بعد انگلیاں اٹھ رہی ہے اور مشورہ دینے والوں کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں،
خدا کے لیے ذرا رحم کیجیے ارشد شریف شہید کا معاملہ انتہائی حساس اور سنجیدہ ہے اس طرح کی سیاسی چالبازیاں کر کے عوام اور خاندان کے جذبات کو مزید مجروح کرنا انتہائی گھٹیا اور بھدا کام ہے۔ جس نے بھی کیا یہ ایک انتہائی شرمناک عمل تھا۔
22/08/2023
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیلوں کی سماعت، کاز لسٹ جاری
عمران خان کی آج رہائی اور امکانات۔
کچھ ڈیجیٹل چینلز یہ اطلاع/خوش خبری دے رہے ہیں عمران خان آج یا کل رہا ہو جائیں گے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج توشہ خانہ کیس اپیل میں ہونے والی سماعت سے پاکستانیوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں اور توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی ہو جانی ہے کیونکہ اس میں بے انتہا بے ضابطگیاں و لاقانونیت کی گئی ہے لیکن عمران خان کو قید سے باہر نکالنے کے لیے تقریباً 25 اور مقدمات میں ریلیف کی کوشش کی جا رہی ہے جن میں دو نیب ، سائفر ، دہشت گردی و سیشن کیسز ہیں ۔
اور اس بابت ہم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے جس پہ اگر سپریم کورٹ ہمیں کوئی عبوری ریلیف دے تو ہی اُمید ہے ورنہ مستقبل قریب میں عمران خان کی رہائی کو مزید لٹکایا جاتا رہے گا۔ ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری
*آج کا دن اہم—!!*
*عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری سماعت کریں گے۔۔۔!!!*
22/08/2023
علوی نے اسٹیبلشمنٹ کی داڑھ نکال دی۔ اب چیخیں سنیں، مبشر زیدی
https://bit.ly/44jMXgU
22/08/2023
جن کو تم نشانِ عبرت بنا رہے تھے دنیا ان کی جہد پر رشک کر رہی ہے۔ جن کی بے بسی نے تمہاری طاقت کو دوام دینا تھا ان کی شکستہ پائی تمہارے زوال کی گواہی دے رہی ہے۔ جن جسموں کی زبوں حالی کو تم نے اپنی فتح کی علامت دکھانا تھا قوم ان کی خستگی کو اپنی نسلوں کے لیے احسان لکھ رہی ہے۔
آج یہ بچھڑے چہرے، ہمارے اجڑے گھر، ہماری بے سروسامان مائیں ملت سے وفاداری کے اس باب میں رقم ہورہی ہیں جہاں تمہارے نام لکھے جانے تھے۔
ہاں دلوں میں البتہ یہ خلش رہ جانی ہے کہ ہمارے بچپن کی کہانیوں کے ہیرو ہمارے بچوں کی کہانی میں ولن بن گئے۔
ہم جو بے نام ونشاں آخری صفوں کے سپاہی تھے، ہمیں امر کرنے کا شکریہ،مراد سعید
Click here to claim your Sponsored Listing.