Raabi-Graphy
تُو اِنتخابِ رنگ میں مصروف اور اِدھر
کوئی تیرے جُنوں میں سِیاہ پوش ہو گیا
ر ا ب ی
اگر یہ کہہ دو، بغیر میرے نہیں گزارا، تو میں تمھارا
یا اُس پہ مبنی کوئی تآثر، کوئی اِشارا، تو میں تمھارا
غُرور پرور، انا کا مالک، کچھ اِس طرح کے ہیں نام میرے
مگر قسم سے، جو تم نے اِک نام بھی پُکارا، تو میں تمھارا
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو، میں جیسے چاہوں لگاؤں بازی
اگر میں جیتا تو تم ہو میرے، اگر میں ہارا، تو میں تمھارا
تمھارے ہونے کہ فیصلے کو، میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں
اگر مقّدر کا کوئی ٹوٹا کبھی ستارا تو میں تمھارا
یہ کِس پہ تعویذ کررہے ہو، یہ کِس کو پانے کہ ہیں وظیفے
تمام چھوڑو بس ایک کرلو جو استخارہ، تو میں تمھارا
تمھارا عاشق، تمھارا مُخلص، تمھارا ساتھی، تمھارا اپنا
رَہا نہ اِن میں سے کوئی دنیا میں جب تمھارا، تو میں تمھارا
ر ا ب ی
"خوبصورت ہوتى ہیں لڑکیاں ،
من گھڑت محبتوں پہ رونے والى،
جھوٹ کو سچ سمجھنے والى،
بارش میں خود کو بھگو کر،
کتابوں کو بچانے والى،
رشتے نبھانے والى،
ماں باپ کا مان رکھنے والى،
بھائيوں پہ جان لٹانے والى،
نگاہیں چرانے والى،🙃
بہت انمول ہوتى ہیں لڑکیاں🖤🥀
Click here to claim your Sponsored Listing.