Mehrunisa Rizwan

Mehrunisa Rizwan

Share

25/10/2025

کل میری سالگرہ تھی
اماں کئی دنوں سے تیاریوں میں مصروف تھیں، مجھے اگنور کر کے۔ جس کی سالگرہ ہے اسکو لفٹ ہی نہیں کروا رہے تھے دونوں اماں اور ابا۔
میں نے بھی کوشش کر کے کوئی اچھی تصویر نہیں بننے دی، اب میرے سامنے بیٹھے فوٹوز کی چھانٹی کر رہے ہیں، لگے رہو۔۔۔
میں ان سب کی شکر گزار ہوں جو میری سالگرہ کے موقع پر آئے اور تحائف بھی لائے، میں نے نوٹ کیا ہے کہ اس بار سکول سے متعلق چیزیں زیادہ ملی ہیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سکولنگ کو نارملائز کیا جارہا ہے۔ حالانکہ مجھے ہوم اسکولنگ اچھی لگتی ہے، دن میں اماں کے پاس پڑھو، شام میں پارک کھیلنے جاؤ۔
مگر عنقریب مجھے اسکول جانا ہو گا۔ صبح جاگتے ہی اماں ابا کے ساتھ لاڈیاں کرنا، ناشتے سے پہلے اماں کے ساتھ کھیلنا۔ اپنی مرضی سے جاگنا، ابا اور اماں ہر روز کسی بھی وقت میرے ساتھ کھیل سکتے ہیں، کسی بھی وقت مجھے باہر سیر کروانے لے جاسکتے ہیں۔ یہ سب ختم ہو جائے گا۔ سب بدل جائے گا۔
اب صبح جاگتے ہی میرے سکول جانے کی تیاری، سکول سے واپس آ کر ہوم ورک، قرآن پاک کی تعلیم، اور پھر تھک ہار کر سو جانا۔۔۔ دوسرے شہر جانے کا پلان میری سکول کی چھٹی کے مطابق ہوگا۔ یہ چار سال ہی اصل زندگی تھی۔ آگے ریس لگی ہے، وقت کے ساتھ تیز چلنا ہو گا، کتاب، سکول، ہوم ورک، ایگزام، گیمز یہ سب ہوگا۔۔ مگر
اماں ابا کے ساتھ 24/7 ساتھ رہنے کا موقع نہیں ہوگا۔
خیر، آپ مجھے سالگرہ مبارک کہہ سکتے ہیں

30/08/2025

ارے واہ، تو اسے رین بو (Rainbow ) کہتے ہیں؟

26/08/2025

موسم اچھا ہے، باہر نکلیں، سیر کریں۔۔۔۔
اگر آپ بھی میری طرح آفس یا سکول نہیں جاتے۔۔۔۔

10/04/2025

وہاں گھڑسواری بھی کی۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Lahore