Rykupdate
11/04/2025
کیا پولیس ایسی بھی ہوتی ہے..؟
ہمارے معاشرے میں پولیس کا تاثر اکثر سخت گیر، بے حس اور رشوت خور ادارے کے طور پر ابھرتا ہے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد پولیس کو محض طاقت اور قانون کا استعمال کرنے والا ادارہ سمجھتی ہے، جو اکثر بے گناہوں سے سختی کرتا ہے اور غریب کی فریاد کو نظرانداز کر دیتا ہے یہ تصور اس حد تک پختہ ہو چکا ہے کہ جب بھی پولیس کا نام لیا جاتا ہے، ذہن میں خوف، دھونس یا بداعتمادی کا احساس جاگ اٹھتا ہے۔
لیکن تصور حقائق کے برعکس ہے حقیقت یہ ہے کہ اس وردی کے پیچھے بھی انسان ہوتے ہیں، جن کے دل دھڑکتے ہیں، جن میں احساس ہوتا ہے، جو نہ صرف قانون کے محافظ ہوتے ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر انسانیت کے علمبردار بھی بن جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا واقعہ تھانہ ظاہرپیر میں پیش آیا، جہاں سب انسپکٹر احمد بن قاسم نے انسانیت کی ایک بے مثال مثال قائم کی۔
واقعہ اس طرح ہے کہ سمیرا، جو اپنے گھر والوں سے بچھڑ کر تھانے پہنچی تھی، خوف و پریشانی کی حالت میں تھی اُس کے چہرے پر ڈر کے سائے تھے، مگر احمد بن قاسم نے نہ صرف اُسے پناہ دی بلکہ اُس کے لیے تھانے کو اسکے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا دیا اُنہوں نے سمیرا کو تسلی دینے کے لیے محبت اور نرمی سے بات چیت کی اس سے گپ شپ لگائی اور اُس کا دل بہلانے کی خاطر اور اسکی خوشی کا خیال رکھتے ہوئے اُسے بازار لے گئے وہاں اُنہوں نے سمیرا کے لیے نئے کپڑے اور ایک خوبصورت دوپٹہ خریدا کر دیا ، یقین کریں جب سمیرا نے آئینے میں خود کو نئے کپڑوں میں دیکھا تو اُس کے چہرے پر جو پہلی بار مسکراہٹ آئی یہ ایک ایسی مسکراہٹ تھی جو نہ صرف اُس کے دل کا بوجھ ہلکا کر گئی بلکہ پولیس کے لئے بھی کسی انعام سے کم نہیں تھی ۔
احمد ایک پڑھا لکھا ، خاندانی اور درد دل رکھنے والا نوجوان ہے ، اس نے اپنے اس عمل سے ثابت کیا کہ پولیس محض سزائیں دینے ، سختی کرنے یا مارنے پیٹنے کا محکمہ نہیں بلکہ یہ معاشرے کی خدمت اور انسانیت کی عزت کا بھی پاسبان ہے۔
احمد بن قاسم جیسے نوجوان پولیس افسران ہمارے لیے روشن مثال ہیں، انہوں نے نہ صرف سمیرا جیسی معصوم بچی کو اعتماد اور تحفظ کا احساس دلایا بلکہ پورے معاشرے کو یہ پیغام دیا کہ "پولیس ایسی بھی ہوتی ہے" ۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ سمیرا جلد اپنے گھر والوں سے مل جائے، اور احمد بن قاسم جیسے افسران کی یہ انسانیت بھری کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔
احمدزبیر
صدر پریس کلب ظاہرپیر
18/08/2024
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: گھر بیٹھے معیاری تعلیم حاصل کریں!
03347696547
اب میٹرک اور ایف اے کے داخلے جاری ہیں! بغیر کسی سفر کے، فاصلاتی تعلیم کے ذریعے اپنی تعلیمی خوابوں کو حقیقت بنائیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم کو آپ کی دہلیز پر پہنچا دیا ہے۔ فیس بھی مناسب، سہولت بھی بہترین، اور معیار بھی اعلیٰ!
تعلیم کی دنیا میں آگے بڑھیں اور داخلہ لیں آج ہی!
04/07/2024
Honda Pridor 2016
بائیک اچھی حالت میں ہے، کسی قسم کے خرچ کی ضرورت نہیں ہے۔
Demand:90000
Location: Khan Pur
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Khanpur
64100