Muhammad Khalid Raza Qadri
Shan Hazrat Umar Farooqؓ | Tum Kia Jano Tabdeeli | Khalid Raza Qadri
New Manqabat | Mere Dil Mein Bhi Ulfat Hai Umar Farooq Azam ki | Khalid Raza Qadri
16/06/2026
وقت گزر گیا سلطنتیں مٹ گئیں مگر مولا عمر پاک (رضی اللہ تعالی عنہ )کا نام پتھروں پر بھی زندہ رہا ۔
جو ہو چکا ہے جو ہوگا حضورﷺجانتےہیں
تیری عطا سے خدایا حضور جانتے ہیں
وہ مومنوں کی تو جانوں سے بھی قریب ہوئے
کہاں سے کس نے پکارا حضور جانتےہیں
خدا کو دیکھا نہیں اور ایک مان لیا
کہ جانتے تھے صحابہ کہ حضور جانتے ہیں
اے علم غیب کے منکر خدا کو دیکھا ہے ؟
تجھے بھی کہنا پڑے گا حضور جانتےہیں
انہیں کے ہاتھ میں ہیں کنجیاں خزانوں کی
کہ کس کو دینا ہے کتنا حضور جانتےہیں
کہاں مریں گے ابوجہل و عتبہ و شیبہ👇
کہ جنگِ بدر کا نقشہ حضور جانتےہیں
وہ کتنا فاصلہ تھا اور کلام تھا کیسا ؟؟
او ادنٰی اور فا اوحٰی حضور جانتےہیں
ملے تھے راہ میں نو بار کس لیے موسٰی
کہ دید حق کا بہانہ حضور جانتےہیں
ہرن یہ کہنے لگی چھوڑ دے مجھے صیاد
میں لوٹ آٶں گی والله حضور جانتےہیں
ہرن نے اونٹ نے چڑیوں نے کی یہی فریاد
کہ ان کے غم کا مداوا حضور جانتےہیں
قمر کو توڑنے ، سورج کو موڑنے والے
حجر سے کلمہ پڑھانا حضور جانتےہیں
بلا رہے ہیں نبی جا کے اتنا بول اسے
درخت کیسے چلے گا حضور جانتےہیں
زمین سے تو نکلتا رہا پانی مگر !
یہ انگلیوں سے بہانا حضور جانتےہیں
اسی لیے تو سلایا ہے اپنے پہلو میں
کہ یار غار کا رتبہ حضور جانتےہیں💚
عمر نے تن سے جدا کر دیا سر جس کا
وہ اپنا ہے کہ پرایا حضور جانتے ہیں💙
نبی کا فیصلہ نہ مان کر وہ جان سے تو گیا
مزاج عمر کا ہے کیسا حضور جانتےہیں💛
وہی ہیں پیکر شرم و حیا و ذوالنورین
مقام ان کی حیا کا حضور جانتےہیں❤️
وہ خود شہید ہیں بیٹے ، نواسے ، پوتے شہید
علی کی شان یگانہ حضور جانتے ہیں💜
ہیں جن کے مولا حضور اسکے ہیں علی مولا
ابوتراب کا رتبہ حضور جانتے ہیں 💜
میں انکی بات کروں کہاں یہ میری اوقات
کہ شان فاطمہ زاہرا حضور جانتے ہیں🌴
جناں میں کون ہیں سردار نوجوانوں کے ؟
حسن حسین کے نانا کے حضور جانتےہیں✨
نہیں ہیں زاد سفر پاس جن غلاموں کے
انہیں بھی در پہ بلانا حضور جانتےہیں🌙
میں چپ کھڑا ہوں مواجہ پہ سر جھکائے ہوئے
سناٶں کیسے فسانہ حضور جانتے ہیں
لبوں کو بخیہ کیا اور دل کو سمجھایا
کہ ذرا سنبھل کے دھڑکنا حضور جانتےہیں
چھپا رہے ہیں لگاتار میرے عیبوں کو
میں کس قدر ہوں کمینہ حضور جانتےہیں
خدا ہی جانے✏️عبید انکو ہے پتہ کیا کیا ؟
ہمیں پتہ ہے بس اتنا حضور جانتے ہیں
الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ
رباعی حسین
حق دے رستے تے ڈٹ کے مرنا سکھایا حسینؑ
باطل دے سامنے کدی نہ جھکنا سکھایا حسینؑ
ظلم دے سامنے کلمہ حق دی للکار بنایا حسینؑ
مظلوم دی ڈھال تے صبر دی تلوار بنایا حسینؑ
مجلس وچ محفل وچ دل دے وچ وی حسین
روندا شاہدؔ لکھدا جاندا لب تے بس ناں حسیں
میرا دین تے میرا تاج میرا حسینؑ میرا حسینؑ
شاعر: شاید محمود
اللہ اللہ نبی کا گھرانہ یہ گھرانہ ورالورا ہے
اس میں حسنین ہیں فاطمہ ہیں
اس گھرانے میں مشکل کشاء ہیں
لب پر ہیں تذکرے پنجتن کے
پھول مہکے ہیں میرے چمن کے
ایسا ان کے کرم نے نوازا
اپنی قسمت پہ دل جھومتا ہے
امتی ہو شاہ زمن ﷺ کا
ہو بھکاری مولا حسنؑ کا
صدقے جاٶ ان کی عطا کے
دینے والے نے سب کچھ دیا ہے
کعبہ عشق کا ہو نمازی
میں ہو ان کی عنایت پہ راضی
میری تربت پہ لکھنا نیازی
کہ پنجتن کا یہ ادنی گدا ہے
16/06/2026
*آج منگل بعد مغرب تا بدھ غروب آفتاب سے پہلے پہلے یہ تعویذ بنا لیجئے*
16/06/2026
نئے سال و مہینے کی دُعا
15/06/2026
*آج کی حدیث شریف*
*30 ذوالحجہ 1447ھ*
*16 جون 2026 منگل*
15/06/2026
اللّٰہ کریم سلامت رکھے آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi
75350