Karachi Updates
09/07/2026
کراچی کے حالات میں بہت کچھ ہوتا ہے جسے خبر کے طور پر پیش کیا جائے مگر کئی بار خبر لگانے کی ہمت نہیں ہوتی جیسے بچے کی خبر لگانے کی ہمت نہیں ہوئی۔
06/07/2026
وفاق المدارس العربیہ کے نومنتخب صدر مفتی تقی عثمانی نے اجلاس میں کہا ہے کہ مدارس کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ حکومت قانون کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن اور ان کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے کا مؤثرا انتظام کرے۔
06/07/2026
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ والے وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، اگر وہ چاہیں تو علیحدہ ہو سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مشرف دور کا بلدیاتی نظام ایم کیو ایم کو چاہیے، ان کے قائد نے نظام کو غلط کہا اور پھر 2005 میں ہی مئیر بھی بن گئے، جہاں آپ کی حکومت ہے بلدیاتی الیکشن وہاں کروائیں، جو اختیارات ہم دے سکتے ہیں دے رہے ہیں۔
05/07/2026
ناظم آباد میں قائم نجی چڑیا گھر سے بیمار شیر کو ریسکیو کر لیا گیا۔
شیر کو جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد نے ریسکیو کیا، جس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور اسے ہنگامی بنیادوں پر نکالا گیا۔
اینیمل رائٹس ایکٹوسٹ جوڈ ایلن کا کہنا ہے کہ بیمار شیر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، نجی چڑیا گھر میں موجود دیگر جانوروں کو بھی منتقل کیا جائے گا
05/07/2026
ملیر الفلاح میں بچی جھولے سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ بچی ٹریمپولین پر اچھل کود کے دوران باہر کی طرف گری تھی۔
بچی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ بچی کو جھولے والے نے سر پر ڈنڈا مار کر قتل کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.