Pets Birds - Mandi Update

Pets Birds - Mandi Update

Share

11/04/2026

🚨 *بڑی خبر: نادرن بائی پاس "عوام دوست منڈی" میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز!* 🚨

کراچی کے نادرن بائی پاس پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی اور منظم "عوام دوست مویشی منڈی 2026" میں مارشلنگ ایریا کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ انچارج میڈیا سیل *ذکی ابڑو* کے مطابق، مختلف شہروں سے آنے والے بیوپاریوں نے پلاٹس کی بکنگ شروع کر دی ہے۔

✅ *اس ویڈیو میں جانیے:*
🔹 *مارشلنگ ایریا:* ٹرکوں کی آمد اور جانوروں کی منتقلی کا نظام مکمل فعال۔
🔹 *فری میڈیکل چیک اپ:* ہر جانور کا داخلے پر مفت طبی معائنہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
🔹 *بیوپاری ریلیف:* چارہ لانے کی مکمل چھوٹ اور ہر جانور کے لیے روزانہ 8 لیٹر مفت پانی کی فراہمی۔
🔹 *انتظامیہ کا عزم:* ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے وژن کے مطابق بیوپاریوں اور خریداروں کو VIP سہولیات کی فراہمی۔

قربانی کے خوبصورت اور صحت مند جانوروں کی تلاش اب ہوگی آسان، کیونکہ "عوام دوست منڈی" ہے آپ کی اپنی منڈی!

📍 *مقام:* نادرن بائی پاس، کراچی۔
🔔 *مویشی منڈی کی پل پل کی اپڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو فالو اور چینل کو سبسکرائب کریں!*

Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Karachi