Shaheed Foundation Pakistan
سانحہ مسجد علی ع ڈیرہ اسماعیل خان
تاریخ سانحہ 16 جون 2008
ڈیرہ اسماعیل خان کے محلہ روشن چراغ میں 16 جون 2008 کے روز مسجد علیؑ میں مغرب کی نماز کے دوران ایک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔
برائے بلندی درجات شھدائے ملت جعفریہ الفاتحہ
15/06/2026
جب محرم کا مہینہ شروع ہوتا تو کوئی میرے بابا کو ہنستا ہوا نہیں دیکھتا تھا اور غم و الم اور رنجیدگی ان پر چھائی رہتی تھی۔
اور اسی حالت میں ان کے دس دن گزر جاتے تھے اور جب دس محرم کا دن آتا تو یہ ان کے مصائب، حزن و ملال اور گریہ و زاری کا دن ہوتا پس وہ فرماتے تھے کہ یہی وہ دن ہے جس دن امام حسین ع کو قتل کیا گیا۔
امام جعفر صادق ع
(بحار الانوار جلد 44 ص284)
14/06/2026
شھیدِ امت کانفرینس مینارِ پاکستان لاہور
تاریخ: 13 جون 2026
لاہور میں مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں 13 جون 2026ء کو منعقدہ "شھیدِ اُمت کانفرنس" کے موقع پر شھید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی کیمپ قائم کیا گیا۔ اس کیمپ میں پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے شہداء کی تصاویر پر مشتمل ایک منفرد نمائش کا اہتمام کیا گیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
کانفرنس میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں علماء کرام، دانشوروں، مؤمنین اور مؤمنات نے شرکت کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نمائش کا مقصد شہداء کی خدمات، قربانیوں اور ان کے مشن کو نئی نسل تک پہنچانا تھا۔
یہ کانفرنس امتِ مسلمہ کے اتحاد، باہمی اخوت، اور شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے منعقد کی گئی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Karachi
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 23:45 |
| Tuesday | 09:00 - 23:45 |
| Wednesday | 09:00 - 23:45 |
| Thursday | 09:00 - 23:45 |
| Friday | 09:00 - 23:45 |
| Saturday | 09:00 - 23:45 |
| Sunday | 09:00 - 23:45 |