Govt Jobs In Pakistan

Govt Jobs In Pakistan

Share

30/05/2026

ایک شخص امام رضاؑ کے پاس آیا اور حسد، رزق کی کمی، نحوست، اور دعا کی قبولیت میں تاخیر کی شکایت کی۔
امام رضاؑ نے فرمایا:
سورۂ فاتحہ، سورۂ اخلاص، سورۂ فلق، سورۂ ناس، اور آیت الکرسی ایک سفید کاغذ پر لکھو، پھر اسے شیشے کی بوتل میں رکھ دو، اور ایک پوری رات اپنے گھر کی سب سے اونچی جگہ پر رکھو۔
اس کے بعد اس میں سے روزانہ ایک بار پیو، یہاں تک کہ بوتل ختم ہو جائے۔
کہا جاتا ہے کہ اس سے فراخ رزق، حسد کا خاتمہ، اور دعا کی قبولیت حاصل ہوگی۔

30/05/2026

اللہ کی رحمت اور غفور الرحیم ہونے کی شان
آپ کو پتہ ہے اللہ کتنا غفور الرحیم ہے؟؟

​اللہ اتنا غفور الرحیم ہے کہ جب فرعون ڈوب رہا تھا دریا میں تو حضرت جبرائیل امین حاضر ہوئے اور انہوں نے فوراً سے فرعون کے منہ میں مٹی ڈالنا شروع کر دی اس ڈر سے کہ کہیں فرعون اللہ سے معافی نہ مانگ لے کہیں اللہ کی رحمت کو جوش نہ آجائے اور کہیں وہ معاف نہ کر دے فرعون کو، رحمت نہ ہو جائے اللہ رب العزت کی۔

​جب حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام جانے لگے تو اللہ رب العزت نے فرمایا کہ فرعون سے نرمی اور دھیمے لہجے میں بات کرنا شاید وہ نصیحت حاصل کر لے، پلٹ جائے میری طرف۔

​سورہ طہ آیت (44)

​کیا کبھی دیکھا اتنا رحیم کسی کو؟ کیا آپ کو اللہ کی ذات کے سوا کوئی اتنی محبت دے سکتا ہے؟ ہرگز نہیں، وہ اتنا رحیم ہے کہ اس کے غضب سے زیادہ اس کی رحمت ہے۔ وہ فرعون جس نے 900 سال خدائی کی، اس سے بھی نرمی سے بات کرنے کا حکم دیا۔

​اللہ کی رحمت لا محدود ہے۔

​وہ سب کچھ دیکھتا ہے، سب کچھ جانتا ہے، اور ہر دل کے راز سے واقف ہے۔ چاہے ہم کتنے ہی گناہ کر بیٹھیں، اُس کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔ ایک سچی توبہ ایک دل سے کی گئی دعا، اور وہ دوبارہ ہمارے قریب آ جاتا ہے۔

​اللہ کا رحم وہ سکون ہے جو دولت، عزت اور لوگوں کی تعریف سے نہیں ملتا۔ وہ ہر دکھ میں راحت، ہر اداس دل میں روشنی اور ہر گمراہ دل کو راہ دکھاتا ہے۔ بس پلٹ کر اس کی طرف دیکھو، اور اُس کے رحم میں خود کو ڈبو دو۔ بہتر سب اللہ تعالیٰ جانتا ہے، اگر کچھ غلطی ہوئی ہو تو اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ کے صدقے ہمیں معاف فرمائے، آمین۔

​آپ کا ایک فالو اور ایک شیئر آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن سکتا ہے شکریہ۔ 😊💙

30/05/2026

معوذتین 📖
سورۃ الفلق میں چار چیزوں سے اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے، اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں۔
جبکہ سورۃ الناس میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے، مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورۃ الفلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

اب غور کریں سورہ الفلق میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی، مگر اس کے آغاز میں اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی صرف ایک صفت کا وسیلہ پکڑا گیا۔
اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
"میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔"
ان چار چیزوں سے...
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں
اب سورۃ الناس کو دیکھیں۔ اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی، مگر آغاز میں اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا:
اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ
"میں پناہ مانگتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی، تمام انسانوں کے بادشاہ کی، تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی۔"
صرف ایک چیز سے اور وہ چیز ہے خنّاس کا وسوسہ۔
اے تمام انسانوں کے رب! اے تمام انسانوں کے شہنشاہ! اے تمام انسانوں کے معبود برحق! مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے۔
یہ خنّاس، یعنی چھپا ہوا دشمن، انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان۔
خنّاس اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے۔ اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے۔ چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو نظر ہی نہ آئے، یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے۔
بڑا خطرناک معاملہ ہے، بہت ہی خطرناک۔ دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے!
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی آتا ہے، ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر اُن میں سے کسی ایک کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے اور محبت فنا ہوجاتی ہے۔ دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں۔
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں۔ اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک چغل خور آتا ہے، باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وایسا وسوسہ ڈال جاتا ہے کہ آپ کی محبت نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے، اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے۔
اسی طرح شیاطین جو جنات ہیں، نظر نہیں آتے۔ آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے اور اس بدگمانی کے طوفان میں آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں۔
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین! 🤲
منقول

Want your organization to be the top-listed Government Service in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Islamabad
47000