Trader GenZ
سیدھی سی بات تو یہ ہے کہ آپ سب کو پتا ہے کہ صحیح سے ڈسپلن فالو نہ کر کے آپ اپنا نقصان کرواتے ہیں۔
اور آپ کو یہ بھی پتا ہے کہ اگر اس کو سنجیدگی سے نہ لیا تو آپ مزید پھنستے چلے جائیں گے۔
تقریباً آپ سب کو پتا ہے کہ اوور ٹریڈ اور اوور رسک نہ کر کے آپ کامیاب ہو جائیں گے، لیکن پھر بھی آپ کرتے ہیں۔
مجھے نہیں پتا کیوں؟
مگر سچ بات یہ ہے کہ آپ اپنا نقصان خود ہی کروا رہے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ آپ کا نقصان کیوں ہو رہا ہے۔
کسی نے مجھے کبھی یہ نہیں بتایا تھا کہ ٹریڈنگ کا سب سے مشکل حصہ مارکیٹ نہیں ہوتی۔
سب سے مشکل حصہ وہ گھر اور اُس گھر کے لوگ کو فیس کرنا ہوتا ہے جہاں لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے پورا دن کچھ بھی نہیں کیا۔
مارکیٹ اینالائز کرنے بعد میں ایک گھنٹے بعد لیپ ٹاپ بند کر دیتا تھا۔
کوئی سیٹ اپ ملا تو ٹھیک ورنہ دوسرے سیشن کا ویٹ کرتا تھا۔
لوگ کچھ کہتے نہیں تھے کہ یہ کس طرح کا کام ہے، لیکن اُن کی نظروں میں سب نظر آ جاتا تھا۔
بس؟
ایک گھنٹہ کمپیوٹر پہ بیٹھا تھا اور اب فارغ ہو گیا؟
یہ بھی کوئی کام ہے؟
اور سچ کہوں تو یہ چیز مجھے اندر سے کھانے لگی تھی۔
اتنا نہیں جتنا کبھی لاسز نے بھی نہیں کھایا۔
مجھے خود کو قصوروار محسوس ہونے لگا۔
یہاں تک کہ اُن دنوں میں بھی جب مارکیٹ میں کوئی سیٹ اپ ہوتا ہی نہیں تھا۔
جب میری اسٹریٹیجی کے حساب سے کوئی ٹریڈ بنتی ہی نہیں تھی تو مجھے خود اور قصوروار محسوس ہونے لگا۔
گھر کے ساتھ بیٹھنا جبکہ باقی سب لوگ اپنے اپنے کاموں پہ گئے ہوتے تھے وہ احساس میرے دماغ میں شور مچاتا رہتا تھا۔
ایسا لگتا تھا جیسے میں نکما ہوں۔
جیسے میں محنت نہیں کر رہا۔
جیسے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔
پھر میرے اندر دو جنگیں شروع ہو گئیں۔
کچھ دن میں اپنے لیے ٹریڈ کرتا تھا۔
پلان فالو کرتا۔
جو سیٹ اپ بنتا وہ لیتا۔ کام ختم ہوتا تو لیپ ٹاپ بند کر دیتا۔
اور کچھ دن میں لوگوں کو دکھانے کے لیے ٹریڈ کرتا تھا۔
چارٹس کے سامنے ضرورت سے زیادہ بیٹھا رہتا۔
ایسی ٹریڈز لیتا جو مجھے لینی ہی نہیں چاہیے تھیں۔
مجھے یہ دکھانا ہوتا تھا کہ میں کام کر رہا ہوں۔
اور عجیب بات پتہ ہے کیا تھی؟
وہی دن ہمیشہ میرے بدترین دن بنتے تھے۔
صرف اس لیے نہیں کہ ٹریڈ بری ہوتی تھی۔
بلکہ اس لیے کہ اُس کے پیچھے نیت خراب ہوتی تھی۔
میں سسٹم ایکزیکیوٹ نہیں کر رہا ہوتا تھا اور نہ اپنی اسٹریٹیجی کو فالو کرتا۔
میں ایک ایسا ڈرامہ کر رہا ہوتا تھا جس کے دیکھنے والے خود نہیں جانتے تھے کہ اصل کام ہوتا کیا ہے۔
اصل حقیقت یہ ہے کہ اچھی ٹریڈنگ باہر سے دیکھنے میں کچھ بھی نہیں لگتی۔
کیونکہ کبھی کبھی آپ پندرہ منٹس لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ جاتے ہو اور پورے دن کا کام ختم۔
باہر والے کو لگے گا یہ تو کوئی ہوبی ہے۔
لیکن آپ جانتے ہوتے ہیں کہ اُس ایک ٹریڈ کے پیچھے جتنا صبر، ڈسپلن اور مینٹل کنٹرول لگا شاید لوگ اپنی پوری ہفتے کی جاب میں بھی اتنا نہ لگاتے ہوں۔
لیکن یہ چیز آپ کسی کو سمجھا بھی نہیں سکتے۔
میں نے کوشش کی کہ لوگوں کو سمجھاؤں کہ
میں ایک گھنٹہ بیٹھا رہا، سیٹ اپ کا انتظار کیا، ایک ٹریڈ لی اور پھر مزید ٹریڈ نہ لینے کا صحیح فیصلہ کیا۔
یہ سن کر کسی کی آنکھیں نہیں چمکتیں۔
کوئی نہیں کہتا واہ یہ تو واقعی مشکل کام ہے۔
اس لیے یہ سفر اکثر اکیلے ہی طے کرنا پڑتا ہے۔
کیونکہ ٹریڈنگ حقیقت میں کیا ہے اور لوگ اسے کیا سمجھتے ہیں ان دونوں چیزوں کے درمیان بہت بڑا فرق ہے۔
اور کبھی کبھی یہی فرق انسان کو دوبارہ چارٹس کی طرف دھکیل دیتا ہے غلط وجہ سے۔
میں نے اُس دن لوگوں کے لیے ٹریڈ کرنا چھوڑ دیا جس دن مجھے سمجھ آیا کہ ہر وہ سیشن جس میں میں صرف بزی دکھنے کے لیے ٹریڈ کرتا ہوں وہ اُن اصلی سیشنز کی کمائی واپس لے جاتا ہے جو میں نے ڈسپلن سے بنائے تھے۔
لوگوں کو سست دکھائی دینے کا نقصان اُس نقصان سے بہت چھوٹا تھا جو صرف مصروف نظر آنے کے لیے ٹریڈنگ کرنے سے ہوتا تھا۔
اگر آپ بھی ایسے گھر میں رہتے ہیں جہاں لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ آپ نے ایک ٹریڈ کے بعد لیپ ٹاپ کیوں بند کر دیا.
تو ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں۔
شروع کرنا آسان ہے رک جانا مشکل ہے۔
اور جو لوگ آپ کو نہیں سمجھتے ضروری نہیں وہ غلط ہوں۔
وہ صرف یہ نہیں دیکھ سکتے کہ اندر سے یہ کام حقیقت میں کیسا لگتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Islamabad
46000