Hunza 24/7
27/04/2026
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026ء ایک انتخابی حلقہ اور تین درجن امیدوار
تحریر : غلام عباس
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے07 جون 2026ء کو گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد صوبہ بھر میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے۔ ان انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مختلف فکری طبقوں نے وفاقی سیاسی جماعتوں، مقامی سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارمز اور آزاد حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرالئے ہیں۔ ان انتخابات میں سیاسی حلقوں کے علاؤہ قومی پارٹی پاکستان استحکام پارٹی اور مقامی پارٹی گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی کی نئی انٹری دیکھنے کو ملی۔
آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ انتخابی عمل ملکی قوانین کے مطابق ہر پانچ سال میں ایک بار عمل میں لایا جاتا ہے لیکن سیاسی عمل اور عام عوام کے مسائل کے حل کی جدوجہد کے لئے کسی خاص وقت یا عرصے کا تعین نہیں ہوتا بلکہ سیاسی عمل ہر دن اور ہر لمحہ جاری رہتا ہے۔ سیاست کسی بھی معاشرے میں بسنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے عملی طور پر جہد مسلسل کا نام ہے۔ جس میں بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے معاشرے بلخصوص متوسط طبقے کے استحصال کے خلاف اواز اٹھانا، تاکہ غریب عوام کا استحصال نہ ہو۔ معاشرے کے مسائل کو مقتدر حلقوں تک پہنچانا، آگاہی کے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینا جیسے عوامل شامل ہیں۔
ایسے میں تمام امیدواروں کے حوالے سے کچھ سوالات جنم لیتے ہیں۔
کیا امیدواروں نے خود احتسابی کی ہے کہ وہ اس عمل کے لئے اہل ہیں؟
امیدوار کہیں ذاتی مفادات کے حصول کے لئے تو میدان میں نہیں اترا ؟ اگر نہیں تو،
کیا عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم یافتہ ہیں اور اگر ہیں تو وہ تعلیمی قابلیت و اہلیت رکھتے ہیں؟
اگر تعلیم یافتہ ہیں تو کیا سیاسی بصیرت اور فہم و فراست رکھتے ہیں؟
اگر سیاسی فہم رکھتے ہیں تو کیا تجرباتی بنیادوں پر زمینی حقائق سے آشنا ہیں؟
کیا زمینی حقائق کو صحیح معنوں میں پرکھنے اور عوامی مسائل کے ادارک کے لئے سیاسی عملی میدان میں رہے ہیں؟
امیدوار آگر کسی پارٹی سے منسلک ہے تو کیا ان کو پارٹی اور پارٹی کارکنان کی اکثریتی حمایت حاصل ہے ؟
امیدوار خواہ وہ آزاد حیثیت میں ہو یا کسی سیاسی جماعت سے وابستہ، تو کیا ان کو عوامی حمایت حاصل ہے؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ عوامی خدمت کے نام پہ کسی موزوں، لائق اور قابل امیدوار کی راہ میں رکاوٹ تو نہیں بن رہا؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ عوامی خدمت کے نام پر امیدوار خود نمائی کے لئے میدان میں اترا ہو؟
کیا الیکشن لڑنے کے لئے متعلقہ امیدوار کے پاس مناسب معاشی صلاحیت موجود ہے؟
اگر کو ئی امیدوار مذکورہ بالا خصوصیات کے حامل ہے تو انہیں ضرور انتخابات میں حصہ لینا چاہیئے تاکہ انہیں سیاست کے میدان کے پیچ و خم کا پتہ چلے۔ اگر کوئی صاحب ان صلاحیتوں سے عاری ہے تو انہیں الیکشن کے نام پر بلاجواز قابل اور موزوں امیدوار کے چناؤ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے۔ گو کہ انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے۔ بہرحال تمام امیدواروں کو اپنے حلقے کے بہتر مفاد کا خیال رکھنا بھی انہی کی ہی ذمہ داری ہے۔ اگر انتخابات کے نام پر ہنزہ یا کوئی اور حلقہ قابل لیڈر سے محروم ہوجاتا ہے تو اس زیادتی میں وہ تمام امیدوار برابر کے شریک ہیں جو سمجھتے ہوئے بھی قابل لیڈر کو آگے آنے نہیں دیتے۔ ہنزہ میں بھی آئندہ انتخابات کے لئے درجنوں امیدوار میدان میں ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہنزہ کی بہتری کی خاطر موزوں،قابل اور سیاسی طور پر بالغ کسی لیڈر کو آگے آنے اور ہنزہ کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے۔ نہیں تو پہلے کی طرح آئندہ بھی پانچ سال ہاتھ ملتے رہنا پڑے گا۔
27/04/2026
ہنزہ نیوز کی جانب سے گلگت میں نئے آفس کا افتتاح
گلگت: ہنزہ نیوز نے گلگت شہر میں اپنے جدید سٹوڈیو کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں مقامی نجی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، سینئر سرکاری افسران، عسکری قیادت اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
27/04/2026
گلگت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چائنیز ترجمان گرفتار
گلگت : تھانہ جوٹیال کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز (SOPs) کی خلاف ورزی پر ایک چائنیز ترجمان کو زیرِ دفعہ 11 گلگت بلتستان ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ 2026 کے تحت گرفتار کر لیا۔ ملزم کو عدالتی حکم پر جیل منتقل کر دیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Hunza
15600