Gilgit Baltistan Time
بہت سال پہلے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کے طالبعلم مسلم خان کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی تھی اور اس نے بیچارگی کے عالم میں دریائے گلگت میں چھلانگ لگا کر جان دی تھی۔
ان ملزموں/مجرموں کے خلاف کوئی کاروائی ہوئی ہے آج تک؟
بدقسمتی سے ہمہ وقت ایک مجرمانہ ذہنیت ان ملزموں اور مجرموں کی پشت پناہی کرتی رہی ہے۔
جب تک اس مجرمانہ ذہنیت کی بیخ کُنی نہیں کی جاتی آپ کے اور ہمارے بچے محفوظ نہیں رہیں گے۔
اگر آپ اس لئے خاموش رہیں گے کہ مظلوم کا تعلق آپ کے فرقے، علاقے، خاندان سے نہیں ہے تو یہ یاد رکھیں کہ مجرمانہ ذہنیت والے لوگ آپ کے ارد گرد ہمہ وقت موجود رہتے ہیں اور بسا اوقات آپ کے قریب ترین افراد (رشتہ دار، دوست، ہمسائے وغیرہ وغیرہ) ہی ان مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل ہوتےہیں۔
26/11/2022
گلگت چھلمس داس میں آٹھویں کلاس کے طالب علم کیساتھ جنسی تشدد کی کوشش ناکام,کے آئ یو پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا
چیف جسٹس چیف کورٹ نے سوموٹو لیکر ایس ایس پی گلگت اور ایس ایچ او کے آئ یو تھانہ کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا.
کچہری چوک سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید و دیگر اہم رہنماء شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اُن کا قافلہ ظفر علی خان کے قریب پہنچا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی محفوظ ہیں۔
فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
تحریک انصاف کے ایک کارکن نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو فوری طور پر دبوچ لیا، جس کے باعث حملہ آور اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوا۔
اللہ والا چوک پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے لیا۔فائرنگ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گاڑی کے ذریعے سے عمران خان کومحفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Hunza
512