Gilgit Baltistan Council Gilgit
28/02/2025
اسلام آباد ۔
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی برایے گلگت بلتستان کونسل محمد اقبال نصیر نے دیامیر بھاشا ڈیم متاثرین کے احتجاج کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔۔۔۔۔۔
خط میں چیرمن اقبال نصیر نے کہا کہ متاثرین کے 31 جائز مطالبات جیسے کہ مناسب معاوضہ، آبادکاری اور روزگار کی فراہمی کو فوری طور پر حل کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔
انہوں نے زور دیا کہ اگر ان مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو نہ صرف علاقے کی ترقی متاثر ہوگی بلکہ ڈیمیر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی کامیابی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔۔۔۔۔۔
چیئرمین نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس مسئلے کو جلد اور منصفانہ طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔۔۔۔۔۔۔
26/02/2025
اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برایے امور کشمیر گلگت بلتستان اور سرحدی امور شبیر احمد عثمانی کا گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ آمد ۔۔۔
ممبران کونسل سے سے ملاقات کی۔۔۔۔
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی برایے گلگت بلتستان کونسل اقبال نصیر کی سربراہی میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی ۔۔۔۔۔
میٹنگ میں دیامر میں جاری حقوق دو ڈیم بناو تحریک کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبے کے باوجود مقامی لوگ جائز حقوق سے محروم ہیں۔۔۔
دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ مشیر شبیر احمدعثمانی کو پیش کیا ۔۔۔۔
اسکے علاوہ ممبران کونسل،محمّد ایوب شاہ ،ممبر کونسل آغا احمد علی نوری ،ممبر کو نسل عبدالرحمان نٕے بھی وفاق کے رویے اور چیئرمین واپڈا کا غیر ذمہ دارانہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور ڈیم کمیٹی گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں دو ہفتے سے لوگ دھرنے پہ بیٹھے ہویے ہیں ۔۔۔
اعلی حکام کو چاہئیے کہ فوری طور پر عوام کے تحفظات کو دور کریں اور مطالبات کو تسلیم کرے ریاست کے لئیے یہ عظیم منصوبہ کمل کرانے میں کردار ادا کرے۔۔
وزیر اعظم کے مشیر برایے امور کشمیر گلگت بلتستان و سرحدی امور شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وہ جلد از جلد پرائم منسٹر سے ملاقات کر کے دیامر کے عوام کے چارٹر پف ڈیمانڈ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Hunza
GILGIT