Hunza Gazette

Hunza Gazette

Share

08/11/2025

آج ایک اور نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ گلگت بلتستان میں ہارٹ اٹیک کے واقعات تشویش ناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ نوجوانوں میں دل کی بیماریوں کے بڑھنے کی بڑی وجوہات میں روزگار کے محدود مواقع، ذہنی دباؤ، گھریلو مسائل، اور غیر معیاری خوراک کا زیادہ استعمال شامل ہیں۔
متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ مضرِ صحت اور غیر معیاری خوراک کی فروخت پر مؤثر پابندی عائد کریں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کریں تاکہ وہ ذہنی دباؤ اور بے روزگاری کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
اگر اس سنگین مسئلے پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو مزید قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت، ادارے اور معاشرہ مل کر کوئی جامع حکمتِ عملی تشکیل دیں تاکہ نوجوان نسل کو اس بڑھتے ہوئے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تحریر شاہین صفدر

07/11/2025

Mawlana Hazar Imam made his first official visit to the U.S. as the 50th Imam, arriving in Houston, Texas, accompanied by Prince Amyn, Prince Hussain, and Prince Aly Muhammad. He was greeted by Mayor Carol McCutcheon of Sugar Land and Jamati leaders, and was presented with the Key to the City of Sugar Land. He subsequently met with Houston Mayor John Whitmire, who also awarded him a Key to the City.

05/11/2025

موسم ذرا سا خراب ہوا نہیں، IPS نے فوراً اپنی اصلیت دکھا دی!

لبِ دریا کوئی بجلی منصوبہ نہیں، اور لوڈشیڈنگ حسبِ روایت جاری ہے۔
ہم کب تک نالوں، غیر معیاری سولر سسٹمز اور وقتی حلوں کے سہارے زندہ رہیں گے؟

جب تک 54 میگاواٹ عطا آباد میگا پروجیکٹ مکمل نہیں ہوتا،
ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ برقیات
رن آف دی ریور (Run of the River) طرز کے
2، 2 میگاواٹ کے چھوٹے منصوبے فوری طور پر شروع کریں۔
ایسے منصوبے دو سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہو سکتے ہیں،
اور ہنزہ کو مستقل بنیادوں پر لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

دنیا آج چاند پر پہنچ چکی ہے،
اور ہم اب بھی مسلکی اور علاقائی تعصب میں الجھ کر اپنی نسلوں کا مستقبل برباد کر رہے ہیں۔
یہ وقت ہے کہ ہم اختلافات سے نکل کر ترقی کی طرف قدم بڑھائیں۔

موسمِ گرما میں IPS کا فائدہ صرف صاحبِ حیثیت لوگوں کو ہوتا ہے،
جبکہ غریب طبقہ بدستور اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
یہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بجلی فراہم کرے،
نہ کہ اندھیروں کے بہانے تراشے ہنزہ کو بجلی دو ۔
عباس میر

25/10/2025
24/10/2025

گوپس۔ ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گوپس یاسین کے آفس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گوپس یاسین شیرافضل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی گوپس یاسین برکت اللہ، اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر عرفان علی، اسسٹنٹ کمشنر یاسین عاطف اللہ، تحصیلداران و ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجموعی طور امن و امان، موجودہ سیلاب متاثرین کی بحالی، مارکیٹ پراٸس چیکنگ، تالی داس سپیل وے پر کام کا جائزہ ، غذر شندور روڈ کے حصول اراضی کےزیر کار معاوضہ جات کی جلد تکمیل ، تجاوزات کے خاتمے، غیر ممنوعہ اور سیلابی علاقوں میں تجاوزات کی روک تھام ، سردیوں میں بجلی کی منصفانہ تقسیم، بالاٸی اور برفانی علاقوں میں سول سپلائی کی مکمل ترسیل سمیت دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی اور مناسب اقدامات اٹھانے پر غور و خوص کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام شرکاء کو بتایا کہ ہمیں أپنی زمہ داریوں کو قانون اور ضابطہ کے مطابق احسن طریقے سے انجام دینے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔ ہم سب کا مقصد مجموعی طور پر عوام کی فلاح و بہبود ہے اور توجہ حل طلب مساٸل پر مرکوز رکھنا ہے۔
تمام شرکاء میٹنگ نے حل طلب مساٸل پر اپنی اپنی سطح پر ضروری اقدامات اٹھانے کا عہد کیا۔

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Commissioner Gilgit Division
Deputy Commissioner Ghizer

Want your business to be the top-listed Media Company in Hunza?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Hunza