Daily Haripur
زندہ شخص کو کاغذوں میں "مردہ" قرار دے دیا گیا، ویلج کونسل خانپور نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر ڈالا، تحصیل غازی کا رہائشی شخص کاغذوں میں مردہ نکلا! تحصیل خانپور کی ویلج کونسل نے 2013 میں باقاعدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، زندہ انسان 12 سال بعد سرکاری دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہے۔تحصیل غازی کھیراج کے مراد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا موبائل سم اچانک بلاک ہو گیا۔ جب وہ معلومات کے لیے فرنچائز پہنچے تو پتا چلا کہ ان کا قومی شناختی کارڈ بند ہے۔ نادرا دفتر گئے تو جواب ملا کہ ویلج کونسل خانپور سے رجوع کریں، جبکہ ویلج کونسل نے دوبارہ نادرا کا راستہ دکھا دیا۔مسلسل دھکے کھانے کے بعد حقیقت سامنے آئی کہ انہیں 2013 میں مردہ ظاہر کر کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا دیا گیا ہے۔ مراد خان کے مطابق وہ زندہ ہو کر بھی کاغذوں میں مردہ ہیں اور سرکاری اداروں کی سنگین غفلت کے باعث شدید اذیت اور مشکلات میں مبتلا ہیں۔جبکہ ویلج کونسل گلئی سری کوٹ کے چیئرمین، محمد ساجد خان مشوانی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مراد خان بالکل زندہ ہیں اور سرکاری ریکارڈ میں ان کو مردہ ظاہر کرنا سراسر غلطی ہے۔مراد خان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیر بلدیات ارشد ایوب خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں، ان کی شناخت بحال کریں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے۔
سروس ڈیلیوری سنٹر عوام کیلئے وبال جان بن گیا عوام سارا سارا دن ذلیل ہونے پر مجبور اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے میں
ہری پور ڈی سی آفس، اے سی آفس اور گرداور آفس کا عرصہ دراز سے تعینات لوکل عملے نے کرپشن کا بازار گرم کر لیا عوام ذلیل و خوار
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Haripur
22620