GB Local Council Board
05/01/2026
مقامی حکومت گلگت بلتستان ۔ گلگت
گلگت (پ ر) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین GB لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی کا میونسپل سلاٹر ہاوس کھاری کا دورہ ، عوام کو صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنائین ، صفائی کا خیال رکھیں بیمار جانوروں پہ نظر رکھیں ، حفظان صحت کے عین اصولوں کے تحت گوشت سپلائی کی جائے اور گوشت کی قلت کو ختم کرنے کے اقدامات پر زور دیا ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت مدثر عالم اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ میونسپل سلاٹر ہاوس کھاری بسین کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے مزبحہ خانے مختلف پورشنوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے سلاٹر ہاوس کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ہفتے میں 5 دن گوشت کرنے کی اجازت ہے ناغہ والے دن گوشت کرنے پر پابندی ہے پابندی کا مقصد مصنوعی قلت پہ قابو پانا ہے میٹ انسپکٹر نے چھوٹے بڑے جانوروں کے ذبح کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ، اور ہفتہ وار گوشت کے سپلائی کیلئے شیڈول کے حوالے سےبتایا۔ سیکریٹری نے سلاٹر ہاوس اور میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو حفظان صحت کے عین اصولوں کے تحت صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنائیں ، بیمار جانوروں کو ذبحہ کرنے پر پابندی عائد کریں ، صاف ستھرا اور صحت مند جانور کا گوشت شہریوں کا حق ہے اور ہماری زمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کے صحت کا خیال رکھیں ، اور سلاٹنگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
مظہر مغل
ترجمان لوکل گورنمنٹ و میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ ۔۔۔۔سوموار 05 جنوری 2026broadcasting
06/12/2025
گلگت # نیشنل بینک آف پاکستان اور گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے درمیان کیش لیس اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت ادارے کے تمام مالیاتی امور اب مکمل طور پر آن لائن نمٹائے جائیں گے، جبکہ میڈیا لینز کو بتایا گیا کہ اس اقدام سے لین دین مزید شفاف اور بروقت ہوں گے۔ پیپر لیس نظام کے فروغ سے ماحول دوست اقدامات کو بھی تقویت ملے گی۔
05/12/2025
گلگت (سٹاف رپورٹر) محکمہ خزانہ گلگت بلتستان اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے درمیان ریونیو نظام کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے معاہدے پر سیکریٹری خزانہ نجیب عالم اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل نے دستخط کیے، جبکہ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد بھی موجود تھے۔اس معاہدے کے تحت لوکل گورنمنٹ کے محصولات کو مرحلہ وار GB Pay پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو ریونیو ادائیگی کی آسان، تیز اور شفاف سہولت میسر آئے گی۔ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے نتیجے میں محصولات کی شفاف اور بروقت وصولی یقینی ہوگی، اور انسانی غلطی کے امکانات میں کمی آئے گی، اور حکومتی آمدن میں موثر اضافہ متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ڈیٹا کی دستیابی مالیاتی فیصلہ سازی کو بہتر بنائے گی اور لوکل گورنمنٹ کے مالیاتی امور جدید تقاضوں کے مطابق مستحکم بنیادوں پر استوار ہوں گے۔ اس معاہدے کو گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل فنانس اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
# #
08/06/2025
گلگت # بڈلف ہاوس میونسپل لائبریری ایک ایماندار ملازم سے محروم ہوگئی ۔ ایک حوصلہ مند جوان ، سینے میں طوفان جیسا درد سہنے والے سپیشل پرسن جمیل حیدر اب ہم میں نہی رہے ، میونسپل بڈلف ہاوس لائبریری گلگت کا انتہائی ایماندار ، فرماندار ، شریف النفس اور ہر دلعزیز ملازم تھے ۔ گزشتہ ایک سال یعنی یکم جنوری 2024 سے یکم اپریل 2025 تک میرے قربت میں تھے بحیثیت انچارج میونسپل لائبریری جمیل حیدر کو بہت مخلص ، ایماندار ، اپنے کام سے کام رکھنے والے پیشہ ور شخصیت پایا ، جمیل حیدر اللہ پاک کی مصلحت کے تحت گزشتہ تین سالوں سے عارضہ قلب میں مبتلہ تھے جبکہ سال 2023 میں جنرل ہارٹ سرجری بھی ہوئی تھی ۔ اور معمول کے مطابق زندگی بسر کررہے تھے۔ گزشتہ روز بی پی شوٹ کیوجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا جسکی وجہ سے انکی دماغ کی شریانیں فشار خون کا شکار ہونے سے کومے چلے گئے ، تقریبا" 100 گھنٹے صوبائی ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد داعی اجل کو بیک کہہ گئے ۔ جمیل حیدر کی عمر لگ بھک 35 سال کے قریب تھی ، جوانی کی موت والدین کو وقت سے پہلے مار دیتی ہیں۔ جمیل حیدر کے موت سے تقریبا" 10 سال پہلے ہی والد محترم ہمارے قریبی رشتہ دار کزن علی حیدر بھائی مختصر علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہوگئے تھے اللہ پاک نے جوان بیٹے کے موت سے پہلے ہی والد کو اٹھالیا تھا۔جسکی وجہ سے یہ بڑا صدمہ دیکھ نہ سکے ۔ورنہ بیٹے کی جوان موت شاید برداشت نہ کرتے یا صبر سے سہہ لیتے ، اللہ پاک ہماری بھابی بتیجھوں، زوجہ ، بچوں اورخاندان والوں کو صبر و جمیل عطا کرے ، یاد رہے جمیل حیدر حاجی محمد موسی میر سابق بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کے سگے بتیجھے تھے ۔ اس طرح حیدری محلہ نگرل ایک مخلص بیٹے سے محروم ہوگیا۔۔۔۔اللہ پاک انکا سفر آخرت آسان اورقیامت کے روز پنجتن پاک ؑ کی شفاعت نصیب کرے ۔ اور شہدائے کربلاؑ کے ساتھ محشور فرمائے ۔۔۔۔۔آمین ثمہ آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Gilgit