Gilgit Halqa 2
30/04/2025
میلی بگ کیا ہے۔
میلی بگ ایک سفید، نرم جسم والا کیڑا ہے جو پھپھوندی جیسے مادے سے ڈھکا ہوتا ہے۔ یہ پودوں کا رس چjوس کر ان کی نشوونما روک دیتا ہے، پتوں کو زرد کرتا ہے اور پیداوار میں کمی لاتا ہے۔ یہ شہد جیسا مادہ خارج کرتا ہے جس پر سیاہ پھپھوندی لگ جاتی ہے، جو پودے کی خوراک بنانے کی صلاحیت کم کر دیتی ہے۔
کنٹرول کے مؤثر طریقے
متاثرہ شاخیں کاٹ کر تلف کریں۔
پودوں کے اردگرد صفائی رکھیں اور جڑی بوٹیاں ختم کریں۔
پودوں میں مناسب فاصلہ رکھیں۔
کیمیائی کنٹرول
سردیوں میں تنوں پر گریس اور امیڈا کلوپرڈ لگا کر پلاسٹک لپیٹیں۔
شدید حملے کی صورت میں بائی پینتھرین یا روٹ کا سپرے کریں (صبح یا شام)
سپرے میں "وٹ سٹ" یا سرف شامل کریں تاکہ دوا مؤثر ہو۔
سپرے سے پہلے ڈٹرجنٹ والے پانی سے پودوں کو دھونا مفید ہے۔
قدرتی حل
نیم کا تیل (Neem Oil) ایک مؤثر اور محفوظ آرگینک طریقہ ہے۔
نوٹ: میلی بگ کا بروقت کنٹرول ضروری ہے، بصورتِ دیگر یہ فصل کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
15100