Gilgit Baltistan Secretariat Employees Welfare Association Gilgit Regd
President GBSEWA Mr: Barkat Ali👑
16/05/2026
*معرکہ حق انٹر ڈپارٹمنٹ سپورٹس گالا 2026:*
گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کرکٹ ٹیم نے دوسرے مرحلے کے میچ میں سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو شکست دےکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Congratulations Team Secretariat! Best wishes for next matches ❤️✌️
برکت علی، صدر گلگت بلتستان سیکریٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ملازمین کو درپیش مختلف مسائل، فلاح و بہبود، سروس اسٹرکچر اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملازمین کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے بروقت حل اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے مثبت اور مؤثر اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
پاکستان زندہ باد — پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰
معرکۂ حق — 5 مئی
🇵🇰 پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
*گلگت بلتستان سیکریٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن* اینڈ
اگیگا گلگت بلتستان
پاکستان زندہ باد — پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰
*معرکہ حق ریلی*
*گلگت بلتستان سیکریٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن* کی جانب سے معرکۂ حق کے سلسلے میں ایک ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ریلی *مورخہ 5 مئی* بوقت *صبح 1100 بجے*، اولڈ سیکریٹریٹ سے نکل کر *1200* بجے *یادگار چوک*، گلگت پہنچے گی۔
ریلی مختلف اطراف اور سوسائٹیز کی طرف سے آنے والی ریلیوں کے ساتھ مل کر ملک کی سلامتی اور معرکہ حق پر مختصر پروگرام کے بعد یادگار چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔
تمام سرکاری حکام کو دعوت شرکت دی جاتی ہے۔
آئیں مل کر معرکہ حق کی کامیابی کا جشن منائیں۔
شکریہ
*صدر، برکت علی*
*گلگت بلتستان سیکریٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن*
14/04/2026
درخواست برائے ادائیگی گروپ انشورنس و بینیولنٹ فنڈ
عرض ہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین سے گروپ انشورنس اور بینیولنٹ فنڈ کی مد میں باقاعدگی سے کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جب کسی ملازم کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس کے لواحقین، خصوصاً رٹائرڈ ملازمین / بیوگان، کو ان کے جائز واجبات کی ادائیگی میں شدید تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد متاثرہ خاندان ہم سے رجوع کر چکے ہیں اور شکایت کر رہے ہیں کہ حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے گروپ انشورنس اور بینیولنٹ فنڈ کی رقوم انہیں فراہم نہیں کی جا رہیں، جو کہ انتہائی تشویشناک اور قابلِ توجہ معاملہ ہے۔
لہٰذا متعلقہ اداروں سے پرزور گزارش ہے کہ:
فوری طور پر اس معاملے پر بورڈ میٹنگ طلب کی جائے
تمام زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے
متاثرہ لواحقین کے ساتھ ہمدردانہ اور منصفانہ رویہ اختیار کیا جائے
اور ان کے جائز حقوق فوری طور پر ادا کیے جائیں
بصورتِ دیگر، ہم مجبوراََ گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ملازمین اور مختلف محکمہ جات کی تنظیموں کو ساتھ لے کر باقاعدہ احتجاج، بشمول قلم چھوڑ ہڑتال، کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے۔
امید ہے کہ متعلقہ حکام اس سنجیدہ مسئلے کو فوری طور پر حل کریں گے اور ملازمین کے لواحقین کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
برکت علی
صدر، گلگت بلتستان سیکریٹریٹ ایمپلائیز.
جاری کردہ :
"*احسن رازق*"
(انفارمیشن سیکرٹری )
"گلگت بلتستان سیکرٹیرییٹ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن"
07/04/2026
برکت علی، صدر گلگت بلتستان سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن، کی زیر صدارت سیکرٹری سروسز اور ڈپٹی سیکرٹری سروسز کے ساتھ ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں سیکرٹریٹ کے ملازمین کو درپیش مختلف مسائل اور امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ملازمین کی فلاح و بہبود، درپیش مشکلات کے حل اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات کے اختتام پر گروپ فوٹو.
جاری کردہ :
"*احسن رازق*"
(انفارمیشن سیکرٹری )
"گلگت بلتستان سیکرٹیرییٹ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن"
Team GBSEWA👑✌️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit
15100
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |