Syed Mehdi Shah

Syed Mehdi Shah

Share

17/07/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ابرہیم ثنائی ملاقات لررہے ہیں۔

16/07/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور سابق ڈپٹی اسپیکر جمیل احمد ملاقات کررہے ہیں۔

16/07/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اے پی آر سی ایس کے سیکریٹری عمران علی رانا ملاقات کررہے ہیں۔

Photos from Syed Mehdi Shah's post 16/07/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری سید اعجاز رحمانی ایڈووکیٹ پرویز شاہ، خادم حسین، زاہد اشرف، شیخ عبدالمجیداور زاہد صفی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران مسئلہ جموں و کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ کشمیری عوام کا پاکستان سے رشتہ نظریاتی، مذہبی اور تاریخی بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 جولائی 1947ء ؁کو کشمیری قیادت نے تاریخی قراردادِ الحاقِ پاکستان منظور کرکے دنیا کو واضح پیغام دیا تھا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، مگر وہ اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ، درد ا ور جد وجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کی ہر سطح پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کا واحد منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دینا ہے۔
گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کا ہر فرد کشمیر کی آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کے جائز حقوق کے حصول اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے پاکستان کا اصولی مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا جاتا رہے گا۔

15/07/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے سابق صوبائی وزیر انجینئر محمد اسماعیل ملاقات کررہے ہیں۔

15/07/2026

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا مولانا فضل الرحمان کے افواج پالستان کے بارے میں دئیے گئے بیان کی شدید مذمت ۔۔۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا افواج پاکستان کے بارے میں حالیہ بیان نہ صرف انتہائی افسوسناک ہے بلکہ ہمارے مملکت عزیز کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی توہین ہے۔ پاک فوج کے بہادر جوان اس وقت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ساتھ نبردازما ہیں اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ،مولانا فضل الرحمن کو اپنے الفاظ پر پوری قوم، بالخصوص ان والدین ، اور یتیم بچوں سے معافی مانگنی چاہیے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانی دی۔آج اگر ہم اپنے گھروں میں سکون سے سو رہے ہیں،آذاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ، ہمارے بچے محفوظ ہیں اور سبز ہلالی پرچم سربلند ہے تو یہ افواجِ پاکستان، فرنٹیئر کور، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان بہادر شہداء کی لازوال قربانیاں کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنا خون دے کر اس وطن کی حفاظت کی۔
سید مہدی شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے حالیہ بیان سے ازلی دشمن ہندوستان خوش ہے جبکہ تمام پاکستانیوں کے دِلوں کو ٹھیس پہنچا ہے ، ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے اور کسی بھی فرد کو سیاست کیلئے شہداء کی توہین کا حق حاصل نہیں ہے۔
پاکستان کے دفاع اور امن کے لیے جان قربان کرنے والے ہر شہید کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

15/07/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق ملاقات کررہے ہیں۔

Photos from Syed Mehdi Shah's post 14/07/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا سیف سٹی گلگت کے دورہ کے موقع پر پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے رہے ہیں

14/07/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا سیف سٹی گلگت آمد کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ناصر اکبر استقبال کررہے ہیں۔

13/07/2026

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Gilgit