DG Health GB updates

DG Health GB updates

Share

13/05/2026

مورخہ 12 مئی 2026 کو Dr. Syeda Iram Batool اور Dr. Syeda Shazia Batool نے آر ایچ سی چھلت میں نئے ایمرجنسی روم (ER Room) کا افتتاح کیا۔

مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی روم میں 2 نئے بیڈز نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ ڈی ایچ او نگر نے جلد کریش کارٹ اور کارڈیک مانیٹر کی فراہمی اور تنصیب کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ ہسپتال میں آکسیجن سلنڈرز اور ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ڈی ایچ او نگر نے آر ایچ سی چھلت کے عملے کو ہدایت کی کہ عوام الناس کی خدمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر عمائدینِ علاقہ اور عوامِ چھلت نے محکمہ صحت نگر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے Dr. Syeda Iram Batool کا شکریہ ادا کیا اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

عوام الناس کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت نگر کی اولین ترجیح ہے۔

Photos from DG Health GB updates's post 13/05/2026

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ گلگت بلتستان، Dr. Saleem Uddin نے گلگت کارڈیک ہسپتال کا دورہ کیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ Dr. Sartaj Hussain Rizvi اور Dr Usama (interventional cardiologist )نے انہیں گلگت کارڈیک ہسپتال میں جلد شروع ہونے والی اینجیوگرافی سروسز کے افتتاح کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر Engr. Khifayat Ullah بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی، مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولت اور کارڈیک سروسز کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان شاء اللہ، اینجیوگرافی سروسز کے آغاز سے گلگت بلتستان کے عوام کو مقامی سطح پر معیاری اور بروقت دل کے امراض کے علاج کی سہولت میسر آئے گی۔

Photos from DG Health GB updates's post 12/05/2026

آج گلگت بلتستان میں HIV کی صورتحال اور Infection Prevention & Control (IPC) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی میزبانی اور پریزنٹیشن ڈاکٹر شاہ زمان نے پیش کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، آئی پی سی ڈائریکٹر، Drug Regulatory Authority of Pakistan (DRAP)، Regional Blood Centre (RBC) اور مختلف ٹیچنگ و ٹرشری کیئر ہسپتالوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران HIV اور دیگر متعدی امراض کی روک تھام کے لیے مربوط اقدامات، مؤثر Infection Prevention & Control (IPC) نظام، اور عوامی صحت کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریضوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

Photos from DG Health GB updates's post 06/05/2026

سی ایچ تھاور ہسپتال میں شدید غذائی قلت (Severe Acute Malnutrition) کے ایک نان کمپلیکیٹڈ کیس کی کامیابی کے ساتھ نشاندہی اور علاج کیا گیا۔

بچے کے والدین کو مناسب غذائیت، صفائی اور نگہداشت سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ بچے کی بہتر صحت یابی کے لیے ایک ماہ کا Ready-to-Use Therapeutic Food (RUTF) بھی مہیا کیا گیا۔

مزید برآں، بچے کی صحت میں بہتری اور مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے فالو اَپ وزٹ بھی شیڈول کر دی گئی ہے۔

صحت مند بچوں کے لیے بروقت تشخیص، مناسب غذائیت اور والدین کی آگاہی نہایت ضروری ہے۔

Photos from DG Health GB updates's post 04/05/2026

ٹریننگ ECO

گلگت کارڈیک ہسپتال میں 2D اور 4D ایکوکارڈیوگرافی کے حوالے سے ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ڈاکٹروں اور تکنیکی عملے کی جدید کارڈیک امیجنگ کے شعبے میں استعداد کار کو مزید بہتر بنانا تھا۔

اس تربیتی سیشن میں محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سینئر کارڈیالوجسٹ نے شرکت کی۔ سیشن کے دوران شرکاء کو جدید تکنیکوں، تشخیصی مہارتوں اور عملی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا، تاکہ مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ اقدام محکمہ صحت کی جانب سے طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی ایک اہم کاوش ہے۔

03/05/2026

دیامر میں، دینہ کومل نہ صرف ویکسین لگا رہی ہیں بلکہ کمیونٹی کا اعتماد بھی بحال کر رہی ہیں اور بچوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنا رہی ہیں۔ دور دراز اور مشکل رسائی والے علاقوں تک پہنچ کر وہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ خسرہ اور روبیلا کے خلاف مہم میں کوئی بچہ پیچھے نہ رہ جائے۔

ان کی لگن اور محنت ان ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز کی نمائندگی کرتی ہے جو ہر مشکل کے باوجود ہمارے بچوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

یہی اصل ہیرو ہیں، جو خاموشی سے قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ 💙

01/05/2026
Photos from DG Health GB updates's post 01/05/2026

📍 A Post-Campaign Review Meeting on the April NIDs was held today chaired by the Chief Secretary Gilgit-Baltistan.

👥 The meeting was attended in person by the Additional Secretary Health, DG Health, Director EPI, Commissioner Gilgit, Director Health Gilgit, Deputy Commissioner Gilgit, District Health Officer Gilgit, and representatives from WHO EPI and PEI teams. All other Commissioners, Regional Directors, DCs, and DHOs joined the session virtually via Zoom.

📊 During the meeting, the DG Health presented a comprehensive overview of the campaign along with the post-campaign results. The forum expressed strong satisfaction with the overall performance of the April NIDs, acknowledging the collective efforts and commitment of all teams involved in the field.

👏 The Chief Secretary highly appreciated the dedication of frontline workers and supporting teams. He also emphasized the importance of further strengthening future campaigns to ensure improved quality, enhanced coordination, and comprehensive coverage.

💉

Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Street 2, Noor Colony , Jutial
Gilgit