My Danyore

My Danyore

Share

11/10/2025

گلگت میں تعینات پولیس اہلکار سید مشتاق حسین پر 5 اور 7 اکتوبر کو دو بار حملے کیے گئے۔ پہلے واقعے میں ارسلان نامی شخص نے مبینہ طور پر ڈیوٹی کے دوران گاڑی سے ٹکر مارنے اور دھمکانے کی کوشش کی، جبکہ دوسرے واقعے میں وہ دو نامعلوم افراد کے ساتھ ہسپتال میں دوبارہ حملہ آور ہوا اور تشدد کے نتیجے میں اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

اہلکار زیرِ علاج ہیں، ایف آئی آر درج ہوچکی ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔
اگر ایک ڈیپاٹمنٹ اپنے ہی لڑکے کو اِنصاف نہے ڈیلا سکتی تو حکومت کسی غریب مظلوم کو کیا خاک انصاف دلایا گی ۔

گلگت کی گلیاں آج ایک تلخ حقیقت کی گواہی دے رہی ہیں۔ رات کے سناٹے میں کم سن بچے سردی اور بھوک کے ہاتھوں مجبور ہوکر سڑکوں پر بھٹکتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بچے محض بھیک مانگنے والے نہیں بلکہ مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھوں آلۂ کار بن چکے ہیں۔ دکانوں کے تالے توڑنے سے لے کر دیگر غیر قانونی سرگرمیوں تک، ان معصوموں کو ایسے کاموں پر لگایا جا رہا ہے جو نہ صرف ان کے مستقبل بلکہ معاشرے کے لیے بھی خطرناک ہیں۔

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کئی والدین اپنے ہی بچوں کو بے یار و مددگار چھوڑ چکے ہیں، کچھ نے انہیں جان بوجھ کر مجرموں کے حوالے کر دیا جبکہ بعض نے مکمل طور پر لاپرواہی برتی۔ یہ معاملہ غربت کا نہیں بلکہ بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور کھلا جرم ہے۔

سوال یہ ہے کہ وہ گلگت جو کبھی امن اور سکون کی پہچان تھا، آج کیوں معصوم بچوں کی معصومیت چھننے کی سرزمین بنتا جا رہا ہے؟ پولیس اور متعلقہ ادارے کہاں ہیں؟ کیا انہوں نے بھی اس مسئلے پر خاموشی اختیار کر لی ہے؟

یہ صورتحال نہ صرف بچوں کے تحفظ پر سوالیہ نشان ہے بلکہ پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری کا بھی امتحان ہے۔ 21/08/2025

گلگت کی گلیاں آج ایک تلخ حقیقت کی گواہی دے رہی ہیں۔ رات کے سناٹے میں کم سن بچے سردی اور بھوک کے ہاتھوں مجبور ہوکر سڑکوں پر بھٹکتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بچے محض بھیک مانگنے والے نہیں بلکہ مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھوں آلۂ کار بن چکے ہیں۔ دکانوں کے تالے توڑنے سے لے کر دیگر غیر قانونی سرگرمیوں تک، ان معصوموں کو ایسے کاموں پر لگایا جا رہا ہے جو نہ صرف ان کے مستقبل بلکہ معاشرے کے لیے بھی خطرناک ہیں۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کئی والدین اپنے ہی بچوں کو بے یار و مددگار چھوڑ چکے ہیں، کچھ نے انہیں جان بوجھ کر مجرموں کے حوالے کر دیا جبکہ بعض نے مکمل طور پر لاپرواہی برتی۔ یہ معاملہ غربت کا نہیں بلکہ بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور کھلا جرم ہے۔ سوال یہ ہے کہ وہ گلگت جو کبھی امن اور سکون کی پہچان تھا، آج کیوں معصوم بچوں کی معصومیت چھننے کی سرزمین بنتا جا رہا ہے؟ پولیس اور متعلقہ ادارے کہاں ہیں؟ کیا انہوں نے بھی اس مسئلے پر خاموشی اختیار کر لی ہے؟ یہ صورتحال نہ صرف بچوں کے تحفظ پر سوالیہ نشان ہے بلکہ پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری کا بھی امتحان ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Danyore Gilgit
Gilgit
058114