Astore Tv

Astore Tv

Share

08/06/2026

پریس ریلیز
مورخہ 8-6-2026
گلگت(پ ر) صوبائی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی سعدیہ دانش نے مسلم لیگ ن کے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن شکست تسلیم کرکے گلگت بلتستان کے عوام کا پیپلزپارٹی کو دئیے گئے مینڈیٹ کا احترام کرے ۔پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے بھرپور مینڈیٹ دیا۔ انشاءاللہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے گے۔ حفیظ الرحمن اور ن لیگ حقائق کا سامنا کرے اور کسی بھی غیر جمہوری عمل کا سوچنے کی ضرورت نہیں اانہوں نے مزید کہا کہ
- پیپلزپارٹی اس وقت 10 سیٹوں پر واضح جیت حاصل کرچکی ہے اور مزید 2 سے 4 سیٹوں میں جیت کےلیے پرامید ہے ۔ان میں گلگت سے 1 نگر سے 2, غذر سے 2 جبکہ دیامر سے 2, استور سے 2, اسکردو سے 3، کھرمنگ اور شگر سے 1-1 شامل ہیں۔
- پیپلزپارٹی 23 حلقوں میں سے 21 حلقوں میں پہلے اور دوسری پوزیشن میں ہے جبکہ ن لیگ 13 حلقوں میں تیسری پوزیشن سے نیچے ہیں اور ان میں دو ایسے حلقے بھی ہیں جہاں حفیظ الرحمن صاحب نے اپنے ہی امیدوار کو ہروانے کےلیے آزاد امیدوار کو درپردہ کھڑا کیا جس کے متعلق ن لیگ ہنزہ کے امیدوار پہلے ہی بتا چکے ہیں۔
- اب تک موصول نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 19 حلقوں میں 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد ووٹ لے چکی ہے جبکہ ن لیگ ان حلقوں میں اب تک صرف 88 ہزار ہی ووٹ لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔
- اللہ کی نصرت اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لے کر ہر یونٹ کے کارکنوں کی محنت کی بدولت سنگل اکثریت حاصل کرلیں گے اور آزاد امیدواروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے اور نظام چلانے کے خواہاں ہیں۔
- ہم ہر جمہوری سوچ رکھنے والی پارٹی کے نظریہ کا احترام کرتے ہوئے اپنی نِظریاتی سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں
-

08/06/2026

پیپلز پارٹی کا استور حلقہ دو میں الیکشن نتائج پر دھندلی کا الزام
دوبارہ گنتی کرنے کی درخواست دائر
دوبارہ گنتی تک دھرنا جاری رہے گا پیپلز پارٹی
کے کارکنوں کا آر او آفس کے باہر دھرنہ جاری

08/06/2026

پیپلز پارٹی حلقہ ون کے نامزد امیدوار میجر ر فہد حنیف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

07/06/2026

بریکنگ نیوز
استور حلقہ 2: لیگی امیدار رانا فاروق نے جیت لیا تفصیلات کچھ دیر بعد

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Gilgit
15100