Social Development Department GB

Social Development Department GB

Share

27/05/2026

گلگت :-

مشیر برائے سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وویمن ڈویلپمنٹ، ہیومن و چائلڈ رائٹس اور یوتھ افیئرز حکومت گلگت بلتستان، Syeda Fatima Mosavi نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام، تمام سرکاری و سماجی اداروں، افسران، ملازمین، سماجی کارکنان اور فلاحی تنظیموں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے اور ہمیں ایثار، صبر، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ یہ مقدس تہوار باہمی اتحاد، بھائی چارے اور ضرورت مند افراد کی مدد کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وویمن ڈویلپمنٹ، ہیومن و چائلڈ رائٹس اور یوتھ افیئرز سے وابستہ تمام محکمے معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان عوامی فلاح و بہبود، خواتین کے حقوق، بچوں کے تحفظ، انسانی حقوق کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے لیے اپنی کوششیں مزید مؤثر بنائے گی۔

مشیر سوشل سیکٹر Syeda Fatima Mosavi نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشیاں اسی وقت مکمل ہوتی ہیں جب ہم اپنے اردگرد موجود غریب، یتیم، نادار اور مستحق افراد کو بھی ان خوشیوں میں شامل کریں۔

انہوں نے دعا کی کہ عیدالاضحیٰ پاکستان، گلگت بلتستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے۔

Photos from Social Development Department GB's post 05/05/2026

گلگت:-


*گلگت بلتستان میں نیشنل پالیسی آن ایجنگ پر دو روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد*

گلگت بلتستان میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے مؤثر تحفظ کے لیے نیشنل پالیسی آن ایجنگ کے حوالے سے دو روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد یوتھ ریسورس سنٹر، گلگت میں کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد مجوزہ قومی پالیسی میں صوبائی سطح پر درپیش مسائل، ضروریات اور قابلِ عمل تجاویز کو شامل کرنا تھا۔
ورکشاپ میں مختلف متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز، سول سوسائٹی کے نمائندگان، ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزارتِ انسانی حقوق سے نمائندگان اور پف ٹیک گلگت بلتستان (PIFTC) کے اراکین نے بھی بھرپور شرکت کی۔

*ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر گلگت بلتستان، جناب عارف تحسین* نے سیشن کی صدارت کی اور بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پالیسی آن ایجنگ ایک نہایت اہم پیش رفت ہے، جس کے ذریعے بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل کا جامع حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مؤثر پالیسی سازی کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بزرگ شہری ہمارے معاشرے کا ایک اہم اور قابلِ احترام حصہ ہیں، جن کی خدمات اور تجربات کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان کی فلاح و بہبود کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے اور انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری گلگت بلتستان جناب عارف تحسین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سینئر سٹیزنز کو درپیش چیلنجز، جن میں صحت کی سہولیات تک رسائی، معاشی تحفظ اور سماجی تنہائی شامل ہیں، کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مؤثر پالیسی کے ذریعے نہ صرف ان مسائل کا تدارک ممکن ہے بلکہ بزرگ شہریوں کو باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے بہتر مواقع بھی فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں ہم آہنگی، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے ذریعے پرتشدد انتہاپسندی (Violent Extremism) جیسے رجحانات کی روک تھام میں بھی مدد مل سکتی ہے، اور اس ضمن میں بزرگ شہریوں کا کردار نہایت اہم ہے جو اپنی دانش اور تجربے کے ذریعے نوجوان نسل کی مثبت رہنمائی کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزارتِ انسانی حقوق سے ڈائریکٹ

28/04/2026

گلگت :-

*گلگت بلتستان میں نیشنل پالیسی آن ایجنگ پر دو روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد*

گلگت میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے مؤثر تحفظ کے لیے نیشنل پالیسی آن ایجنگ کے حوالے سے دو روزہ صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد یوتھ ریسورس سنٹر، گلگت میں کیا گیا۔ اس اہم سیشن کا مقصد مجوزہ قومی پالیسی میں صوبائی سطح پر درپیش مسائل، ضروریات اور تجاویز کو شامل کرنا تھا۔

ورکشاپ میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وومن ڈویلپمنٹ، ہیومن/چائلڈ رائٹس اور یوتھ اففائیرز، اور دیگر متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی، ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی بھی بھرپور نمائندگی رہی۔

*سیکریٹری سوشل سیکٹر جناب منصور عالم* نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پالیسی آن ایجنگ موجودہ دور کی ایک اہم ضرورت ہے، کیونکہ بزرگ شہری معاشرے کا قابلِ قدر اثاثہ ہیں جن کے تجربات اور خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگ افراد کو درپیش سماجی، معاشی اور طبی مسائل کے حل کے لیے ایک جامع اور مؤثر پالیسی ناگزیر ہے، جو ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے اور انہیں باوقار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کی مؤثر تشکیل کے لیے صوبائی سطح پر تمام متعلقہ اداروں، ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق، مقامی ضروریات اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی حکمتِ عملی ترتیب دینا ضروری ہے جو قابلِ عمل ہو اور اس کے مثبت اثرات براہِ راست بزرگ شہریوں کی زندگیوں پر مرتب ہوں۔

ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر گلگت بلتستان جناب عارف تحسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے ہی اس پالیسی کے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے مشترکہ کاوشوں کے ذریعے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔


*وفاقی وزارتِ انسانی حقوق سے ڈائریکٹر جناب عارف* صاحب نے اپنی گفتگو میں نیشنل پالیسی آن ایجنگ کے اہم خدوخال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد بزرگ افراد کے حقوق کا تحفظ، سماجی شمولیت اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Gilgit
15100