Urdu Top Ten Poetry Offical
29/07/2025
*دل ترستا ہے تو ترستا رہے
مگر اب تاحیات تجھ سے رابطے کی بھیک نہیں مانگنی 🫠*
28/07/2025
> _*وہـی پـھر مجـھے یـاد آنـے لگے*_
> _*جنـھیں بھولنـے میں زمانے لگے*_
16/07/2025
ہو نہ دُنیا میں کوئی ہم سا بھی پیاسا لوگو
جی میں آتی ہے کہ پی جائیں یہ دریا لوگو
کِتنی اِس شہر کے سَخیوں کی سُنی تھیں باتیں
ہم جو آئے تو کِسی نے بھی نہ پُوچھا لوگو
اتفاقاً ہی سہی ، پر کوئی دَر تو کُھلتا
جِھلملاتا پسِ چلمن کوئی سایا لوگو
سب کے سب مست رہے اپنے نہاں خانوں میں
کوئی کُچھ بات مُسافر کی بھی سُنتا لوگو
ہوں گے اِس شہر میں کُچھ اِس کے بھی پڑھنے والے
یُوں تو یہ شخص بھی مشہُور تھا خاصا لوگو
کِسی دامن ، کِسی آنچل کی ہَوا تو مِلتی
جب سرِ راہ یہ واماندہ گِرا تھا لوگو
ایک تصویر تھی کیا جانیئے کِس کی تصویر
نقش موہوم سے ،،، اور رَنگ اُڑا سا لوگو
ایک آواز تھی کیا جانیئے کِس کی یہ آواز
اُس نے آواز کا رِشتہ بھی نہ رکھا لوگو
کُچھ پتا اُس کا ہمیں ہو تو ،،، تمہیں بتائیں
کون گھر ،،، کون نگر ،،، کون محلہ ،،، لوگو
چند حُرفوں کا مُعَمَّہ تھا وُہ اُلجھا سُلجھا
اُس نے تو نام بھی پُورا نہ بتایا لوگو
ہائے یہ دَرد کہ مُشکل سے تھما تھا دِل میں
چاند پُونم کا ،،، ابھی سے نِکل آیا لوگو
پھر وُہی دَشت ، وُہی دَشت کی تنہائی ہے
وحشتِ دِل نے کہِیں کا بھی نہ رکّھا لوگو
اُس میں ہمت ہے تو دَر آئے ، اُٹھا دے یہ حِصار
اپنے گُنبد میں تو دَر ہے ، نہ دَریچہ لوگو
جی کی جی ہی میں رہِیں حسرتیں طوفانوں کی
یہ سفینہ تو ،،، کِنارے ہی پہ ڈُوبا لوگو
آج کی ڈاک سے کیا کوئی لفافہ آیا
کیسی سرگوشیاں کرتے ہو، اَرے کیا لوگو
کوئی پیغامِ زبانی بھی نہیں ، کُچھ بھی نہیں
ہم نے اپنے کو بہت دیر سنبھالا لوگو
بند آنکھیں ہُوئی جاتی ہیں پساریں پاؤں
نیند سی نیند ! ہمیں اب نہ اُٹھانا لوگو
ایک ہی شب ہے طویل، اِتنی طویل، اِتنی طویل
اَپنے ایّام میں ،،، امروز ، نہ فردا لوگو
اب کوئی آئے تو کہنا کہ،،، ”مُسافِر تو گیا“
یہ بھی کہنا کہ،،، ”بَھلا اَب بھی نہ جاتا لوگو“
راہ تکتے ہُوئے پتھرا سی گئی تھیں آنکھیں
آہ بَھرتے ہُوئے چَھلنی ہُوا سِینہ لوگو
ہونٹ جلتے تھے جو لیتا تھا کبھی آپ کا نام
اِس طرح اور کِسی کو نہ ستانا لوگو
ابنِ انشاؔ ¹⁹⁷⁸-¹⁹²⁷
فضا کو لگ گئی شائد تیرے آنے کی خبر ✌✌
ہمارے شہر میں اترا ہے کمال کا موسم 👈
*ہم سا سیاہ نصیب بھی ھو گا کوئی کہیں*
*اک شخص ہم سے دن کے اجالے میں کھو گیا*
05/03/2024
آگر آپ سچے مسلمان ہیں تو فلسطین کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکے اور ان کے لئے آواز بلند کرے تب تک کرے جب تک آزادی نہیں ملتی آپ کے مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ مل کر ان کی آزادی لڑتے رہے اور ان کو آزاد کر کے ہی دم لے ہمیں اس مشکل وقت میں آپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ دینا ہے اور ان کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کل محشر کے دن اللہ تعالیٰ ہم سب سے سوال پوچھے گا تو ہم کیا جواب دیں گے آگے بڑھے اسرائیل اور امریکہ کے ڑر سے آزاد ہو کر فلسطین کا ساتھ دے اور اپنے فرز کو پورا کرے
ذنین فاطمہ
23/08/2022
کیسے ممکن کہ اُسے جاں کے برابر سمجھوں❣️
وہ میری جان سے بڑھ کر بھی تو ہو سکتا ہے😋🔥
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Gilgit
05831