Information Department Gilgit-Baltistan
29/05/2026
سکردو میں بچوں کے علاج کیلئے جدید ٹیلی میڈیسن سہولت فعال، آر ایچ کیو اسپتال میں کیمرے نصب، نرس بھی تعینات
سکردو (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان خصوصاً بلتستان ڈویژن کے عوام کیلئے صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چائلڈ لائف فاو ¿نڈیشن کے تعاون سے آر ایچ کیو اسپتال سکردو میں بچوں کیلئے جدید ٹیلی میڈیسن سہولت باقاعدہ فعال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چائلڈ ایمرجنسی/نرسری وارڈ میں جدید کیمرے اور آن لائن مانیٹرنگ سسٹم نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ چائلڈ لائف فاونڈیشن کی جانب سے ایک تربیت یافتہ نرس بھی تعینات کردی گئی ہے تاکہ بچوں کو 24 گھنٹے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس سہولت کے تحت اب سکردو میں زیر علاج بچوں کا معائنہ، مشاورت اور ایمرجنسی رہنمائی ملک کے بڑے شہروں میں موجود ماہر بچوں کے ڈاکٹرز آن لائن فراہم کریں گے۔ جدید آڈیو و ویڈیو سسٹم کے ذریعے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریض بچوں کی حالت کا مسلسل جائزہ لے سکیں گے۔ نگراں وزیر اطلاعات و آئی ٹی گلگت بلتستان غلام عباس نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ سکردو میں ٹیلی میڈیسن سہولت کی عملی دستیابی خطے کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے بچوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کے آغاز اور توسیع میں انہوں نے ذاتی طور پر چائلڈ لائف فاو ¿نڈیشن سے مسلسل رابطہ رکھا تاکہ بلتستان کے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آسکیں۔ غلام عباس نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں سکردو میں مکمل جدید چائلڈ ایمرجنسی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹر نیاز احمد اور چائلڈ لائف فاو ¿نڈیشن کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف بچوں کو بروقت علاج میسر آئے گا بلکہ بڑے شہروں کے مہنگے سفر اور عوام کے مالی بوجھ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ عوامی حلقوں نے آر ایچ کیو اسپتال سکردو میں ٹیلی میڈیسن سہولت کے آغاز کو صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان اور چائلڈ لائف فاونڈیشن کے اقدامات کو سراہا ہے۔
28/05/2026
یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری، دفاعی طاقت اور قومی وقار کی علامت ہے، ترجمان نگران حکومت گلگت-بلتستان شبیر میر
گلگت : ترجمان نگران حکومت گلگت-بلتستان شبیر میر نے 28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستانی قوم کے عزم، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر دفاع کی یاد دلاتا ہے۔ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف اپنے دفاع کو مضبوط بنایا بلکہ پوری دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستانی قوم اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر اس قومی جرات، بصیرت اور قربانی کی علامت ہے جس نے پاکستان کو عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا۔ یہ دن ہمیں اپنے قومی ہیروز، سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور اُن تمام شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
شبیر میر نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، استحکام اور یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ مضبوط، خودمختار اور پرامن ریاست کے طور پر آگے بڑھتا رہے گا اور قوم ہر چیلنج کا مقابلہ اتحاد اور حوصلے کے ساتھ کرے گی۔
۔
جاری کردہ
دفتر ترجمان نگران وزیر اعلیٰ
گلگت بلتستان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Directorate Of Information Department Opposite LG & Road Complex Jutial Gilgit
Gilgit
15100