Ghotolti valley
29/12/2025
باٹیلی پل سے گاؤں غٹولتی تک تقریباً 6 کلومیٹر سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے یہ روڈ عوام غٹولتی کے لیے عذاب بن چکا ہے گاؤں غٹولتی کے لوگ بہت ہی مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مریض بچے بزرگ اور خواتین بری طرح متاثر ہیں گاڈی تو دور کی بات اب ٹریکٹر بھی پہنچنا مشکل ہو گیا ہے معمولی سفر بھی خطرہ بن چکا ہے سمسپر میں یہ خطر ناک کلوٹ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
بار بار سیاستدانوں اور ذمہ دار نمائندوں کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کیا گیا مگر افسوس کہ سب کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا ووٹ مانگتے وقت بڑے بڑے وعدے کرتے ہے اس کے بعد غائب ہو جاتے ہے
کیا عوام صرف ووٹ ڈالنے کے لے ہے
کیا غٹولتی کے لوگوں کی تکلیف کی کوئی قیمت نہیں؟
کیا ہم شہری نہیں یا صرف انتخابات کے دن یاد آنے والی مخلوق ہیں۔۔؟
12/10/2025
آج 12 اکتوبر مولانا حاضر امام شاہ رحیم الحسینی کی سالگرہ ہے
ہمارے چھوٹے سے گاؤں غٹولتی ویلی کے تمام بزرگ خواتین عقیدت و محبت کے ساتھ جمع ہوئیں ہے
یہ دن ہمیں اتحاد، اخلاص اور نیکی کی یاد دلاتا ہے۔
ہم سب صبر، محبت اور انسانیت کا راستہ اپنائیں 🤍
اللہ ہمارے گاؤں اور سب بزرگوں کو سلامت رکھے،
ہماری طرح سے آپ سب سالگرہ مبارک ہو۔۔۔
ایڈمن ٹیم غٹولتی ویلی کی طرف سے تمام اسماعیلی بہن بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مولانا حاضر امام
شاہ رحیم الحسنی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔
🎂🌹🙏
03/09/2025
حالیہ سیلاب نے گاؤں غٹولتی کے مقامی پُل کو تباہ کر دیا ہے جس کے باعث سات گھرانے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سماجی زندگی سے کٹے ہوئے ہیں۔ مقامی برادری ہر سال یہ پُل بناتی ہے لیکن دریا اسے بہا لے جاتا ہے اور دوبارہ کمیونٹی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پُل کی تعمیر میں لگ جاتی ہے اس گاؤں میں میں 99 فیصد بحالی کا کام عوام اپنی مدد آپ کرتی ہے، جبکہ اس کام میں حکومت کی جانب زیادہ مدد فراہم کیا جانا چائیے۔ بد قسمتی سے اس کام کے دوران گاؤں کے بزرگ آدمی کا بازو بھی ٹوٹ گیا۔ سڑک، موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی کمی معاشی ترقی اور جدید ذرائع تک رسائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ گاؤں درکوٹ پاس کا دروازہ اور ملکی و غیر ملکی سیاحت کے لیے بیس کیمپ ہے۔ اگر گاؤں تک پختہ سڑک اور موبائل نیٹ ورک فراہم کیا جائے تو سیاحت اس گاؤں کی ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ بن سکتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Gilgit
15200