Mehboob Ali khan

Mehboob Ali khan

Share

Photos from Mehboob Ali khan's post 05/11/2025

استور:لوس کھیلوٹ گاؤں میں پتھر گھر پر گرنے کے باعث ایک دیوار منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 استور کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور انہیں اسپتال منتقل کیا۔
، زخمیوں میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت معمولی ہے۔ریسکیو 1122

04/09/2025

سابق وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محبوب علی خان نے پتی پورہ اور ارد گرد کے علاقہ مکینوں کو آلودہ پانی کی فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اور اس سے پھیلنے والے وبائی امراض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل مریضوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایکسئین واسا اور ڈی سی استور سے گزارش کی کہ جلد از جلد پتی پورہ اور دیگر علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید کوئی نقصان نہ ہو انہوں نے کہا کہ لوس پائن کو بھی صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ چالیس سال سے لوس پائن کو چشمے کا پانی دیا جارہا تھا جو کہ اب بند کیا جاچکا ہے اور لوگ نالے کا گندہ پانی استعمال کررہے ہیں اور خدشہ ہے کہ خدانخوستہ پتی پورہ جیسی سیچویشن پیدا ہو محبوب علی خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جس پر کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے گزارش کی کہ فوری طور پر پانی کے ذرائع کو صاف ستھرا بنایا جائے اور عوام کو محفوظ و معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ ایسے اقدامات کو مستقل بنیادوں پر عملی جامہ پہنائیں تاکہ عوام مستقبل میں اس نوعیت کے مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔

17/08/2025

سیلاب سے متاثرہ علاقوں ، خصوصاً بونیر اور باجوڑ میں قرب و جوار سے لوگوں پہنچنا شروعکچھ پہنچ گئے اور بہت سارے راستے میں ہیںعوام کی بڑی تعداد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہےیہ شہری بنا کسی لالچ یا ذاتی مقصد کے ، خالصتاً انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں۔
ان تمام رضا کاروں کو سلام اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں جزائے خیر سے نوازے۔ یہ خدمتِ خلق کا بہترین نمونہ ہے جو معاشرتی یکجہتی اور انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کر رہا ہے کپڑوں اور کھانے کیلئیے راشن کی سخت ضرورت ہے ۔

17/08/2025

سیلابی ریلی کا سب سے خطرناک ویڈیو زندگی موت کی کشمکش اپنے انکھوں سے

30/06/2025

.سابق منسٹر لائیو سٹاک اینڈ فشریز محبوب علی خان نے

سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر بہرام خان صاحب کی دو بیٹیوں کی حادثاتی موت پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان اولاد کا دکھ بہت گہرا اور انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے
لیکن یہ اللہ کی مرضی ہے اس پہ بحثیت مسلمان صبر کرنا بہترین اجر کا باعث ہے
انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحب اور اس کی تمام فیملی کو یہ دکھ سہنے کی توفیق دے

.مرحومین کو جنت الفردوس میں اونچا مقام عطاء کرے

.اور جملہ لواحقین کو صبر وجمیل دے
اور اس کا بہترین نعم البدل عطاء کرے

.انہوں نے اسرار احمد سے بھی اپنی تعزیت کا اظہار کیا

.اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے
حادثے میں فوت ہونی والی ڈاکٹر صاحب کی ایک بیٹی انکی ذوجہ تھیں ۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Gilgit
15100