Ghizer

Ghizer

Share

13/03/2026

ضلع غذر کے گاؤں جپوکے سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ سونم شاہد کو سائپرس سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجنئیرنگ میں ماسٹرز کے لئے سکالرشپ مل گیا۔

ضلع غذر کی ایک باصلاحیت بیٹی اپنی اعلیٰ تعلیم (ایم ایس) کے لیے سائپرس (Cyprus) روانہ ہو چکی ہیں جہاں وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجینئرنگ (Artificial Intelligence Engineering) میں ماسٹرز ایم ایس کی ڈگری مکمل کریگی۔
قابلِ فخر بات یہ ہے کہ انہیں اس پروگرام کے لیے مکمل اسکالرشپ حاصل ہوئی ہے۔

یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ضلع غذر اور گلگت بلتستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے اپنے علاقے اور ملک کا نام مزید روشن کریں گی۔

ضلع غذر کی اس قابل بیٹی کو اس بڑی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🌟😊

07/07/2025

یاسین تھوئی کا المیہ — یہ محض حادثہ نہیں، ایک مجرمانہ غفلت ہے!

📝 تفصیلات:
گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں تھوئی (یاسین) میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد بری طرح جھلس گئے۔ ان میں ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں قریبی سول ہسپتال طاوس منتقل کیا جا رہا تھا، مگر بدقسمتی سے ایمبولینس کا ٹائر برانداس کے مقام پر پھٹ گیا۔

یہ تکنیکی خرابی اُس خاتون کے لیے موت کا پیغام بن گئی — وہ راستے میں دم توڑ گئی۔

یہ سوال صرف طبی سہولت کی عدم دستیابی کا نہیں، بلکہ ایک مکمل نظامی ناکامی کا ہے۔ اگر ایمبولینس درست حالت میں ہوتی، اگر ہسپتالوں کے بنیادی وسائل مکمل ہوتے، تو شاید وہ ماں آج زندہ ہوتی۔

📣 سوالات جو جواب مانگتے ہیں:

ایمبولینس کی بروقت سروس کیوں دستیاب نہیں تھی؟

سول ہسپتال طاوس میں ایمرجنسی حالات کے لیے کیا تیاری ہے؟

منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ کب تک خاموش رہیں گے؟

یہ محض ایک جان کا نقصان نہیں — یہ پورے نظام کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

📌 ہم کب جاگیں گے؟
📌 اگلا کون ہوگا؟


Gilgit Baltistan @

07/07/2025

Image inspiration for today

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Ghizer Northern Areas
Gilgit