Leopard Media News
پریس ریلیز
گلگت: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت سازی سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان شامل تھے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ حکومت سازی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر متعدد تجاویز زیر غور آئیں اور مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت سازی سے متعلق تجاویز کا جائزہ اپنی اپنی جماعتوں کی گلگت بلتستان اور مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا، جس کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔
11/06/2026
Pakistan Slashes Development Budget by 25% Amid Growing Security and Fiscal Pressures
The National Economic Council (NEC) has reduced Pakistan’s overall development outlay by 25%, bringing it down to Rs3.218 trillion for FY2026-27. Federal and provincial development budgets have been significantly cut, with Punjab facing the largest reduction. Officials say resources may be redirected toward national security, water projects, and other strategic priorities as economic challenges persist.
10/06/2026
Pakistan Budget 2026-27 Likely on Friday as Centre, Provinces Reach Key Fiscal Deal
The federal budget is expected to be presented on Friday after the National Economic Council meets to finalize development plans. The Centre and provinces have agreed to share the burden of an Rs800 billion revenue shortfall, while additional FBR revenue next year is likely to remain with the federal government to meet strategic and fiscal requirements.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
15100