Saqib Umar
26/08/2025
شہدا کی سرزمین ضلع غذر
غذر کے ہیروز
ضلع غذر کے علاقے تلی داس نالہ میں جب سیلاب آیا تو موبائل فون صرف انصار انجم کے پاس تھا اور گاؤں والوں ( اپنے والد کو) کو سب سے پہلے کال کی جس کے بعد اگلے 30 منٹوں میں گاؤں سے کم و بیش تمام افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے جو رہ گئے تھے وہ صبح روشنی ھوتے ہی وہاں مقامی رضاکاروں کی مدد سے ملبے پر چل کر نکلنے میں کامیاب ھوئے یوں جانی نقصان نھیں ھوا ۔
اللّٰہ تعالیٰ نے وہاں جو لوگ بیچ میں پھنسے ہوئے تھے ان کی حفاظت کی اور سیلاب کا ملبہ دو اطراف میں تقسیم ھوا اور پھنسے ھوئے افراد کو باحفاظت نکلنے کا موقع ملا ۔
جب نالے میں سیلاب آیا تو انصار انجم کے ساتھ وصیت خان اور محمد جان بھی تھے واپس گاؤں آنے کے بعد سوشل میڈیا میں سب سے پہلے وصیت خان کو ہیرو کا درجہ ملا اس کے بعد محمد جان کو اور اصل ہیرو کو سب سے آخر میں پذیرائی نصیب ہوئی ۔
آج وزیراعظم پاکستان نے تینوں ہیروز کو خراجِ تحسین کیا اور 25 لاکھ روپے فی کس انعام سے نوازا اور ایک رات اپنا مہمان بنایا ۔
گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں لوگوں نے مشکل لمحات میں انسانی جانوں کو بچانے میں مثالی کردار ادا کیا لیکن ان کی اعلیٰ سطح پر پذیرائی نھیں ھوسکی جو یقیناً ان کی دل آزاری کا باعث بن سکتی ہے
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کی ٹیم سمیت متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے افراد کی درست نشاندھی کریں اور مناسب حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ مذید فروغ پاسکے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit