Parbat Media Network
14/07/2026
صحافیوں کے مسائل کا فوری حل: سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان کا میڈیا دوست اور قابلِ تحسین اقدام
گلگت بلتستان کے عامل صحافیوں اور میڈیا اداروں کی بہتری کے لیئے اہم قدم ،
محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے امور کو انتہائی تیز رفتار، شفاف اور فعال انداز میں چلانے کے لیئے سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان رحمان شاہ کے احکامات کی روشنی میں ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا نمائندگان کے مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ میں ایک خصوصی کمپلینٹ سیل (Complaint Cell) قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ سیل ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد کی براہِ راست نگرانی میں کام کرے گا۔
سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان رحمان شاہ کی خصوصی دلچسپی اور متحرک قیادت کے باعث اس سیل کو درج ذیل اہم ذمہ داریاں (TORs) سونپی گئی ہیں تاکہ میڈیا برادری کے معاملات کو بلا تاخیر نمٹایا جا سکے:
شکایات کا فوری اندراج: میڈیا پرسنز اور صحافتی تنظیموں کی شکایات کا فوری اندراج کیا جائے گا۔
قوانین کے مطابق کارروائی: ہر شکایت کا جائزہ مروجہ قوانین، پالیسیوں اور حکومتی احکامات کے تحت سختی سے لیا جائے گا۔
محکموں کے مابین کوآرڈینیشن: رپورٹس اور متعلقہ ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام متعلقہ دفاتر اور حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
مکمل ریکارڈ کی دیکھ بھال: موصول ہونے والی شکایات اور ان پر کیے جانے والے اقدامات کا مکمل اور جامع ریکارڈ رکھا جائے گا۔
سیکریٹری اطلاعات کو پیش کرنے کے لیئے سفارشات کی تیاری : شکایات کے قانونی حل اور حتمی کارروائی کے لیے سفارشات براہِ راست سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان کو بروقت ارسال کی جائیں گی۔
مزید برآں سیکریٹری محکمہ اطلاعات رحمان شاہ نے حکم دیا ہے کہ صوبائی حکومت کی وژن کی روشنی میں خطے میں میڈیا انڈسٹری اور اس سے وابسطہ صحافیوں اور ورکرز کی فلاح و بہبود کے لییے پر ممکن اقدامات لئیے جائیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Gilgit