Deputy Commissioner Gilgit
03/06/2026
گلگت (پبلک ریلیشن آفس)
ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے ضلع گلگت میں عیدِ غدیر کے موقع پر 4 جون 2026 بروز جمعرات عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
02/06/2026
پریس ریلیز
گلگت (پبلک ریلیشن آفیسر)
ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد کی جانب سے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 04 جون سے 06 جون 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ممکنہ موسمی صورتحال کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑوں سے پتھر گرنے، سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہے۔ اسی طرح آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پلیٹس وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بالخصوص گلیشیئرز، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات کے اطراف رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر والے علاقوں کے مکین خصوصی احتیاط برتیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: 05811-920724
پولیس کنٹرول روم: 05811-930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے گلگت: 05811-920875
ریسکیو 1122: 05811-1122
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی مشینری، عملے اور وسائل کو ہمہ وقت الرٹ رکھیں۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق:
ایکسین B&R کو مشینری اور عملے کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کو اسٹاف اور مشینری ہمہ وقت تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
این ایچ اے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سی ایس او گلگت کو گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرز گلگت، دنیور اور جگلوٹ کو فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھنے کا کہا گیا ہے۔
ڈی ایچ او گلگت کو ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کو تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو عوامی آگاہی کے لیے موسمی الرٹ بار بار نشر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
18/05/2026
پریس ریلیز
گلگت (پبلک ریلیشن آفیسر)
ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد کی جانب سے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 18 مئی (رات) سے 23 مئی 2026 تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ممکنہ موسمی صورتحال کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑوں سے پتھر گرنے، سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہے۔ اسی طرح آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پلیٹس وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بالخصوص گلیشیئرز، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات کے اطراف رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر والے علاقوں کے مکین خصوصی احتیاط برتیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: 05811-920724
پولیس کنٹرول روم: 05811-930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے گلگت: 05811-920875
ریسکیو 1122: 05811-1122
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی مشینری، عملے اور وسائل کو ہمہ وقت الرٹ رکھیں۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق:
ایکسین B&R کو مشینری اور عملے کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کو اسٹاف اور مشینری ہمہ وقت تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
این ایچ اے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سی ایس او گلگت کو گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرز گلگت، دنیور اور جگلوٹ کو فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھنے کا کہا گیا ہے۔
ڈی ایچ او گلگت کو ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کو تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو عوامی آگاہی کے لیے موسمی الرٹ بار بار نشر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
17/05/2026
🏏 گلگت: سٹی پارک گلگت میں کھیلے گئے شاندار اور یکطرفہ مقابلے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گلگت کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شنا بینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ اور عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔ کامیابی پر کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 🏆👏
گلگت # وزیر اعظم مفت سولر سکیم صارفین کیلئے خوشخبری ، ضلع گلگت میں پیر 18 مئی سے مفت سولر تقسیم کا عمل شفاف انداز میں شروع کیا جائے گا
درخواست گزار درجہ ذیل کاغذات ساتھ لیکر 18 مئی بروز پیر صبح 9 بجے KIU پارکنگ تشریف لائیں ،
1 _( اصل شناختی کارڈ ،اور اسکی کاپی)
2 _ بجلی کا بل ادائیگی کی کاپی جو آخری مہینہ ادائیگی کی ہو ،
3 _ ( سولر کرائے کے مد میں ادائیگی کی چالان ثبوت کے طور پر لائیں )
4_ (جو بندہ کسی مجبوری ، معذوری یا کسی اور وجہ سے خود نہیں آسکتا ہو ، وہ اپنا شناختی کارڈ کے ساتھ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ کسی دوسرے بندے کو سولر حاصل کرنے کیلئے بجوا سکتا ہے )
امید ہے درخواست گزار مزکورہ کاغذات ساتھ لیکر آئیں گے تاکہ موقع پر تصدیقی عمل شروع کرنے کے ساتھ درخواست گزاروں کو سولرز کی تقسیم کا شفاف انداز میں یقینی بنایا جاسکے ۔
واضح رہے صوبائی حکومت کے درخواست پر بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گلگت بلتستان کیلئے مفت سولر کا اعلان کیا تھا ۔ جس پر عملدرآمدکرتے ہوئے صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ گلگت نے سولر کی شفاف انداز میں ڈسٹری بیوشن یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ گلگت
14/05/2026
🏏 سٹی پارک گلگت میں آج مورخہ 14 مئی 2026 بروز جمعرات ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گلگت اور بار کونسل گلگت کے وکلاء کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اور دلچسپ مقابلہ منعقد ہوا۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گلگت کی ٹیم نے بہترین کھیل، عمدہ حکمتِ عملی اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی قابلِ دید رہی جبکہ شائقینِ کرکٹ نے بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ میچ کو انجوائے کیا۔ 👏🏏
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گلگت کی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد۔ 🎉
10/05/2026
پریس ریلیز
گلگت (پبلک ریلیشن آفیسر)
ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی جانب سے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات پیشنگوئیوں کے مطابق 11 مئی سے 13 مئی 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقعے وقعے سے تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس موسمی صورتحال کے سبب لینڈ سلائیڈنگ ، پہاڑوں سے پتھر گرنے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔
لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پزیر لوگوں بالخصوص گلیشیئرز اور نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر کے حامل افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے ہدایت دی جاتی ہے۔مزید برآں
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع۔ کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں :
الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: -920724۔ 05811
پولیس کنٹرول روم:
05911 -930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے گلگت: -920875. 05811
ریسکیو 1122: -1122۔ 05811
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں:
ایکسین B&R: مشینری اور اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ریسکیو 1122: اسٹاف اور مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے۔
این ایچ اے: کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔
سی ایس او گلگت: گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچایا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنرز (گلگت، دنیور، جگلوٹ): فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ڈی ایچ او گلگت: ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کو تیار رکھا جائے۔
اسٹیشن ڈائریکٹر، ریڈیو پاکستان گلگت: عوامی آگاہی کے لیے اس موسمی الرٹ کو بار بار نشر کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
02/05/2026
پریس ریلیز
گلگت (پبلک ریلیشن آفیسر)
ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی جانب سے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات پیشنگوئیوں کے مطابق 02 مئی( رات) سے 5 مئی 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقعے وقعے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس موسمی صورتحال کے سبب لینڈ سلائیڈنگ ، پہاڑوں سے پتھر گرنے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔
لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پزیر لوگوں بالخصوص گلیشیئرز اور نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر کے حامل افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے ہدایت دی جاتی ہے۔مزید برآں
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع۔ کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں :
الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: -920724۔ 05811
پولیس کنٹرول روم:
05911 -930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے گلگت: -920875. 05811
ریسکیو 1122: -1122۔ 05811
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں:
ایکسین B&R: مشینری اور اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ریسکیو 1122: اسٹاف اور مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے۔
این ایچ اے: کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔
سی ایس او گلگت: گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچایا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنرز (گلگت، دنیور، جگلوٹ): فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
ڈی ایچ او گلگت: ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کو تیار رکھا جائے۔
اسٹیشن ڈائریکٹر، ریڈیو پاکستان گلگت: عوامی آگاہی کے لیے اس موسمی الرٹ کو بار بار نشر کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پریس ریلیز
تاریخ: جمعہ، یکم مئی 2026
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل کی زیر نگرانی جمعہ کے روز جوٹیال کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران متعدد غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے سرکاری و عوامی ملکیتی اراضی کو واگزار کرایا گیا، جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار بھی کیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اور عوامی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ مزید یہ کہ اس کریک ڈاؤن سے قبل انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ افراد کو باقاعدہ قانونی نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شہری ناجائز تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کے حسن کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد گلگت شہر کو ہر قسم کی غیر قانونی تجاوزات سے پاک کرنا ہے تاکہ اس کا قدرتی حسن برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے، اور شہریوں کا مثبت کردار ہی انتظامیہ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
30/04/2026
پریس ریلیز
گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے یکم مئی یومِ مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن محنت کش طبقے کی عظیم قربانیوں، جدوجہد اور حقوق کے اعتراف کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ یومِ مزدور ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، بہتر کام کے حالات اور مناسب معاوضے کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محنت کش طبقے کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام محنت کشوں کو یومِ مزدور کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |