Khabar Nigar
گلگت: گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ خطے میں بلدیاتی انتخابات، جو 2 اگست کو منعقد ہونے تھے، ملتوی کر کے 27 ستمبر کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے پورے خطے میں 2 اگست 2026 کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مختلف مذہبی تنظیموں نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا تھا اور درخواست کی تھی کہ محرم الحرام اور حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے دوران بلدیاتی انتخابات منعقد نہ کیے جائیں۔ان درخواستوں اور مذہبی جذبات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے انہیں 27 ستمبر 2026 تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بریکنگ نیوز:
حلقہ GBA-24 Ghanhe-III سے آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد شفیق نے میدان مار لیا!
ضلع Ghanche (سوشل میڈیا ڈیسک): گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں ضلع Ghancheکے اہم ترین حلقے GBA-24 (Ghanche-III) سے سنسنی خیز اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ نوجوان قیادت کے علمبردار آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد شفیق نے ایک بڑی اور تاریخی کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا ہے۔
عوام کی رائے، عوام کی آواز!
دَمسوم میں انتخابی سروے کے دوران لوگوں نے اپنے خیالات اور ترجیحات کا اظہار کیا۔ آپ کی نظر میں کون امیدوار علاقے کی بہتر نمائندگی کر سکتا ہے؟
دُمسم سروے:
اسماعیل واضح برتری کے ساتھ آگے
دُمسم سروے کے مطابق مختلف علاقوں، محلوں اور گلیوں میں عوامی رائے لینے کے بعد جو ابتدائی نتائج سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق اسماعیل صاحب کو نمایاں برتری حاصل ہے۔ سروے ٹیم نے لوگوں سے براہِ راست گفتگو کرکے ان کی سیاسی ترجیحات اور امیدواروں کے بارے میں آراء جمع کیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق اسماعیل صاحب کو 70 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جبکہ صدقت حسین کو 20 فیصد اور اسد شفیق کو 10 فیصد حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسماعیل صاحب اس وقت دیگر امیدواروں کے مقابلے میں مضبوط پوزیشن میں ہیں اور عوام کی بڑی تعداد ان پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔سروے میں شامل افراد نے مختلف ترقیاتی منصوبوں، عوامی خدمات اور مقامی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔ ان آراء کی بنیاد پر اسماعیل صاحب کو سب سے زیادہ مقبول امیدوار قرار دیا گیا۔تاہم یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ سروے نتائج عوامی رجحانات کی عکاسی کرتے ہیں اور حتمی فیصلہ ووٹرز پولنگ کے دن اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے۔ موجودہ سروے کے مطابق اسماعیل واضح برتری کے ساتھ آگے ہیں، لیکن انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ووٹنگ کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
Ap kis ko vote dain ge?
02/06/2026
Ap ka vote kis k lye?